Add Poetry

ندامت

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachi

ایسا نہیں کہ ان کی ضرورت نہیں مجھے
ملنے کی ان سے اب تک اجازت نہیں مجھے

اس کا تھا فیصلہ یوں جدا ہم جو ہو گئے
اپنے کسی عمل پہ ندامت نہیں مجھے

کچھ دوریاں ہوئی ہیں مگر عارضی ہیں سب
ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں مجھے

کرتی ہے جانے کس کا گلہ بار بار وہ
سونپی تھی کوئی بھی تو امانت نہیں مجھے

وعدہ رہا نہ توڑوں گا کوئی بھی قسم
جھوٹا کروں میں وعدہ یہ عادت نہیں مجھے
 

Rate it:
Views: 332
01 Aug, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets