Add Poetry

نہ آنچ دو کہ سلگ جائے گا شرارے کو

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

نہ آنچ دو کہ سلگ جائے گا شرارےکو
کہیں نہ آگ لگادے یہ اس نظارےکو

چلے بھی آؤ کہ موسم ہے اپنے جوبن پہ
تلاشتی ہیں یہ بانہیں اسی سہارے کو

نگاہیں در سے لپٹ کے یوں لوٹ جاتیں ہیں
کہ جیسے ڈھونڈ رہی ہو لہر کنارے کو

چنر یہ میری الجھ کے گرے جو آنگن میں
تمہیں قسم ہے کہ چھونا نہیں دوارے کو

کھنک رہی ہے جو چوڑی چھنکتی ہے پائل
اور ایک وہ ہے کہ سمجھا نہیں اشارے کو

گھنیری زلف کے پردے میں جو چمکتا ہے
گرانا آنکھ سے دیکھو نہیں ستارے کو

سہا نہ جائےگا اس دل سے تیرا درد ذرا
بتا ؤ ........ کتنا ستا ؤ گے تم ہمار ے کو

Rate it:
Views: 331
28 Aug, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets