Add Poetry

پاس آ کے دور جاتا هے

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب, پاکستان

پاس آ کے دور جاتا ہے
یعنی ضبط میرا آزماتا ہے

مکافات ء عمل بھی لازم ہے
آنکھ کوئی جو رولاتا ہے

اس سے بچھڑا بھی نہیں جاتا
وہ خود سے کہاں ملاتا ہے

تم نے دیکھا ہے میرے اندر کا انساں
روٹھ کے خود سے تمہیں مناتا ہے

تعلق رکھتا جو نہیں کوئی
یاد میں کیوں پھر ستاتا ہے

کون رکھتا ہے ظرف بکھرنے کا
کون تقاضے وفا کے نبھاتا ہے

مقابل محبت کے اناء بھی ہوتی ہے
وقت یوں بھی کبھی آزماتا ہے

بچھڑ جاتے ہیں جنہیں بچھڑنا ہو
وجہ کوئی کب بتاتا ہے

کبھی ہم نے بھی بخشی تھی جلا
لو آج میری تو بجھاتا ہے

ہم جو بکھرے احباب کی عنایت
چھوڑ بات کیوں بڑھاتا ہے

وہ تکلیف پہ تڑپ جاتا تھا عنبر
تکلیف دے کے جو آج مسکراتا ہے

Rate it:
Views: 285
21 Feb, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets