Add Poetry

چلو آؤ ہم ایک وعدہ کریں

Poet: طالب حسین ثباؔت By: ناظم زرؔسنّر, Pakpattanshar

چلو آؤ ہم ایک وعدہ کریں
دلوں میں بس اپنے محبت بھریں

وہ سب کام جن سے دکھے دل کوئی
کریں عہد ہم وہ نہ ہرگز کریں

مٹا دیں زمانے سے ہم نفرتیں
محبت کی خاطر جئیں اور مریں

ہیں انساں کی دشمن یہ ساری نفور
محبت کا ہی بول بالا کریں

گناہوں سے سارے کریں اجتناب
سبھی ہم عمل سنّتوں پر کریں

سبھی ہم پئیں جامِ عشقِ نبیﷺ
کسی سے نہیں بس خدا سے ڈریں

Rate it:
Views: 238
11 Feb, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets