Add Poetry

چین کی نیند

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala, Pakistan ; Nizwa, Oman

تایکی سی چھائی ہے میری ذات پر
روشنی کا متلاشی ہوں پر میسر نہیں

چوٹ کھاتا ہوں ہر قدم پر زخموں سے چُور ہوں
بہہ رہا ہے خونِ جگر پاس مرہم نہیں

کوئی تو ہو جو احساس کرے میرا
اکیلے پن سے اکتا چکا کسی کا ساتھ نہیں

زندگی کی تلخی کا اب معلوم ہوا مجھے
گرا پڑا ہوں کوئی اٹھانے والا نہیں

کس قدر تکلیف دہ ہے یہ سفر کب ختم ہو
سانس اگرچہ لڑکھڑا رہی پر رکتی نہیں

سمیٹ لوں جزبات کو اتنا آسان تو نہیں
بہار کا موسم ہے میرا دل مگر کھلا نہیں

بہت تکلیف میں ہوں کہاں ہے میرے ہمنوا
کوئی تو مسیحا ملے حالت اب سنبھلتی نہیں

تھک چکا ہوں بیگانگی کی سی کیفیت سے
سب چین کی نیند سویئں مجھے وہ بھی آتی نہیں
 

Rate it:
Views: 388
22 Oct, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets