Add Poetry

کلام

Poet: ہنری لانگ فیلو By: maqsood hasni, kasur

مجھے فوجوں کے شمار سے آگاہ نہ کرو
زندگی لیکن خالی خواب کی مانند ہے
خواب روح کی ضرورت ہیں
چیزیں ویسی نہیں
جیسی دکھتی ہیں

زندگی حقیت ہے
زندگی راستی ہے
اور قبر اس کی منزل نہیں
تم خاک ہو خاک میں جانا ہے
یہ روح نے تو نہیں کہا تھا

لطف اندوزی نہیں اور دکھ نہییں
معینہ منزل یا رستہ
لیکن حرکت جو ہر کل کو
آج سے ہمیں آگے پاتی ہے

فن دیرپا ہے اور وقت تیرتا ہوا
ہمارے دل مضبوط اور پرجوش
نہاں دمدموں کی طرح دھڑک رہے ہیں
جنازے قبروں کی طرف رواں ہیں

کار زار حیات میں
زیست کے وسیع پڑاؤ میں
گونگے جانوروں کی طرح
ہانکتے ہوئے نہیں
شورش سے نظریں ملاتے ہوئے

مزید اعتماد نہیں
پھر بھی کتنا خوشگوار
مردہ ماض کو
اس کے کردہ میں رہنے دو
کچھ) کرو۔۔۔۔۔۔۔۔)
کرو زندہ حال میں
دل کے اندر
خدا کے ساءے میں

بڑے لوگوں کی طرح زندہ رہو
ہمیں سب یاد رکھیں گے
ہم اپنی زندگی ارفع بنا سکتے ہیں
جاتے ہوے اپنے پیچھے
وقت کی ثابت قدمی پر
اپنے نقش پا چھوڑ سکتے ہیں

نقش پا شاید وہ دوسرے
زندگی کے پر مہیب بحر محیط پر
تیر رہے ہیں
ایک مایوس
برباد جہاز سا ساتھی
جو نظر آتا ہے
دوبارہ دھڑک اٹھے گا

آؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر بلند ہو جائیں
اور کریں دل سے
کسی بھی قسمت کے ساتھ
حصول اور جاری
محنت اور انتظار کے لیے سیکھیں

Rate it:
Views: 271
25 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets