Add Poetry

کیسے ممکن بھلا اس سے رہائی ہے

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد، بنجاب، پاکستان

کیسے ممکن بھلا اس سے رہائی ہے
وہ تو روح سے جیسے شناسائی ہے

تیرے بعد صدا ساتھ دیا ہے اس نے
تجھ سے اچھی اداسی نے نبھائی ہے

یاد رکھتا ہے کون بھلا حسیں لمحے
زندگی جن کو صدا ستائی ہے

اس شہر میں جیسے وفاؤں سے بغاوت ہو
احساس میں ہر شخص نے دیوار اٹھائی ہے

زندگی یوں بھی اتنی آساں نہ سہی
سب سے دشوار مگر زہر ء جدائی ہے

انتہاۓ الفت بھی انتہاۓ شوق بھی
بے وجہ نہیں تیری پذیرائی ہے

موسم کا سحر یا شام ہے ایسی عنبر
تیری یاد مگر آج بہت آئی ہے
 

Rate it:
Views: 409
17 Feb, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets