Add Poetry

گلہائے تحسین

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

شہِ برکات کا گلشن بہار افروز تو ہےہی
بہارِ جاوداں سارا جہاں اس در سے پاتا ہے
مشامِ جان و ایماں کو معطر کرتا جاتا ہے
شہِ برکات کی برکت سے برکاتی گلستاں میں
ذرا دیکھیں تو کیسی خوش نما تازہ بہار آئی
کہ جس نے پھول تو ہے پھول کانٹوں کو نکھار آئی
شگفتِ گل کا آیا ہے نشاط افروز یہ موسم
ہر اک برکاتی کے دل سے مٹاسارا نشانِ غم
ہے جچتا کس قدر سہرا امانِ دین و ملت پر
مسرت خود ہی نازاں آج ہے اپنی مسرت پر
فضا خوشبو بداماں ہے تو کیف آگیں ہے نظّارا
دماغِ سنیت ہونے لگا ہے عنبرِ سارا
شہِ برکات کا ادنیٰ گدا خستہ مُشاہدؔ یہ
بہ صد ناز وادب گلہاے تحسین پیش کرتا ہے
بہ صد ناز وادب گلہاے تحسین پیش کرتا ہے
 

Rate it:
Views: 194
31 Mar, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets