Add Poetry

ہم جو دوسروں کے لیے اپنی خوشیاں لُٹا دیں

Poet: Nisha Shahzadi By: Nisha Shahzadi, Sialkot


ہم جو دوسروں کے لیے اپنی خوشیاں لُٹا دیں
کبھی اپنوں کے لیے
تو کبھی غیروں کے لیے
وہ اب پوچھتے ہیں کہ
ہمارے لیے کیا بھی تو کیا کیا
ہم تو ناداں تھے جو
دنیا خوش کرنے چلے تھے
ہم تو بھول ہی گے تھے کہ
ایک خوش تو دوسرا ناراض ہے
اب کی بار احساس ہوا کہ
کہ حساب کتاب ضروری ہے
ورنہ بعد میں لوگ بھول کر اگلے رستےچلتے ہیں
پھر سوچتا ہو کہ حساب کتاب ہی رکھنا تھا
تو یہ اپنے نہ ہوے
کیونکہ حساب کتاب تو غیروں سے رکھتے ہیں
اپنوں سے تو نہیں
لیکن سوچ یہ بھی آتی ہے کہ
کہ یہاں اپنا کوں ہے
سب تو پرائے بنے ہوئے ہے

Rate it:
Views: 798
24 Sep, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets