Add Poetry

یاد رکھنا کہ جدھر اُن کا اشارا جاۓ

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

یاد رکھنا کہ جدھر اُن کا اشارا جاۓ
سَر وہیں میرا سناں پر سے اُتارا جاۓ

اِس سے بڑھ کر نہیں مل سکتا بڑا نام ہمیں
مقتلوں میں جو لکھا نام ہمارا جاۓ

میری خواہش نہیں جھک جھک کے مجھے لوگ ملیں
اپنی اوقات سے ہی مجھ کو پکارا جاۓ

یہ غمِ ہجر مری جان نہ لے جاۓ کہیں
بس یہی بوجھ مرے سَر سے اُتارا جاۓ

مفلسی ایسی کہ مرنے کو بھی سامان نہیں
زندگی تجھ کو بتا کیسے گزارا جاۓ

تُو مرے ساتھ نہیں ہوتا تو یوں لگتا ہے
ماند پڑتا مری قسمت کا ستارا جاۓ

شہرِ یزداں میں جسے شوق ہے حق گوئی کا
عین ممکن ہے کسی روز وہ مارا جاۓ

حسن والے تو ہزاروں ہیں جہاں میں باقرؔ
پر یہ دل ہے کہ اسی شخص پہ ہارا جاۓ
 

Rate it:
Views: 298
21 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets