اداسیوں کا مسلسل یہ دور چلنا ہے اداسیوں کا مسلسل یہ دور چلنا ہے
نہ کوئی حادثہ ہونا نہ جی بہلنا ہے..
فردین
جاگنا سائے میں اور دھوپ میں سونا اس کا جاگنا سائے میں اور دھوپ میں سونا اس کا
اس کے احساس سے ثابت تھا نہ ہونا اس کا..
امجد
آنکھوں پہ وہ زلف آ رہی ہے آنکھوں پہ وہ زلف آ رہی ہے
کالی جادو جگا رہی ہے..
راحیل
وہاں شاید کوئی بیٹھا ہوا ہے وہاں شاید کوئی بیٹھا ہوا ہے
ابھی کھڑکی میں اک جلتا دیا ہے..
ظریف
ایک اک لمحے کو پلکوں پہ سجاتا ہوا گھر ایک اک لمحے کو پلکوں پہ سجاتا ہوا گھر
راس آتا ہے کسے ہجر مناتا ہوا گھر..
یحییٰ
جسے ہم کہہ سکیں اپنا کوئی ایسا نہیں ملتا جسے ہم کہہ سکیں اپنا کوئی ایسا نہیں ملتا
ترے ہم نام ملتے ہیں کوئی تجھ سا نہیں ملتا..
موسی
اسے تم سے محبت ہے غلط فہمی میں مت رہنا اسے تم سے محبت ہے غلط فہمی میں مت رہنا
یہ بس دل کی شرارت ہے غلط فہمی میں مت رہنا..
اکرم
کسک دل کی مٹانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کسک دل کی مٹانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
کسی کا غم بھلانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے..
منتصیر
وہ بزم کہاں اور یہ دریوزہ گری وہ بزم کہاں اور یہ دریوزہ گری
لے جائے گی مجھ کو مری آشفتہ سری..
الطاف
اپنے ہی دل کی بات سے مہکا گیا ہوں میں اپنے ہی دل کی بات سے مہکا گیا ہوں میں
اپنے ہی روح و جسم میں گھلتا گیا ہوں میں..
ظفر
غم ہی غم ہیں خوشی کے پردے میں غم ہی غم ہیں خوشی کے پردے میں
موت ہے زندگی کے پردے میں..
فیاض
میرے جینے کی سزا ہو جیسے میرے جینے کی سزا ہو جیسے
زندگی ایک خطا ہو جیسے..
شمیم
اشاروں اشاروں میں دل لینے والے اشاروں اشاروں میں دل لینے والے
بتا یہ ہنر تُو نے سیکھا کہاں سے..
زبیر
تیرے دیدار کے لمحات بہت قیمتی تھے تیرے دیدار کے لمحات بہت قیمتی تھے
ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارا کرتے..
معاز
تمہارے سوا محبت نہیں کسی سے تمہارے سوا محبت نہیں کسی سے
پر یہ تم سے کہہ نہیں سکتے..
بلال
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے
محبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے..
اویس
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے..
سیف
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھے اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھے
مرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے..
نعمان
تم پھر اسی ادا سے انگڑائی لے کے ہنس دو تم پھر اسی ادا سے انگڑائی لے کے ہنس دو
آ جائے گا پلٹ کر گزرا ہوا زمانہ..
ارسلان
اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سے اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سے
تمہیں خدا نے ہمارے لیے بنایا ہے..
طلحہ