یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں.. اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

image

آج کل خربوزے اور سردا گرما وغیرہ کا موسم ہے. چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں ٹھنڈا میٹھا خربوزا کھانا کسے اچھا نہیں لگتا جبکہ خربوزے کے بیج بھی اپنے اندر بے شمار غذائیت کا خزانہ سموئے ہوتے ہیں.

بہت سی خواتین خربوزے کے بیجوں کو صاف کرنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتیں اور انھیں پھینک دیتی ہیں. جبکہ بازار میں یہی بیج آج کل مہنگے داموں میں مل رہے ہیں. تو آج ہم آپ کو ان ننھے منے بیجوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں جن سے آپ چاہیں تو ان کا کاروبار بھی کرسکتی ہیں.

سب سے پہلے خربوزوں کو کاٹ کر الگ رکھ دیں اور ان کا گودا ایک جگہ اکھٹا کرلیں. اب کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر گودا اس میں ڈال کر 5،6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. اس کو فریج میں بھی رکھا جاسکتا ہے

اب ہاتھ سے مسل کر بیچ اور گودا الگ کر لیں اور پلاسٹک کی دو چھلنیاں لیں. ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے 2 سے 3 بار بیجوں کو نل کے پانی میں دھوئیں اور چھان لیں. تمام بیج بالکل صاف ہوجائیں گے.

اب ان کو کھلے برتن میں ڈال کر اوپر سے چھلنی یا سوتی کپڑا رکھ دیں اور دھوپ یا پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھا لیں. لیجیے بازار کے مہنگے بیج کے مزے اب گھر میں مفت میں اڑائیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.