میں صرف اپنی ماں سے محبت کرتا ہوں۔۔ لڑکیاں خون سے خط لکھ کر بھیجتی ہیں! ایچ ایس وائے نے نجی زندگی کے متعلق نیا انکشاف کردیا

image

“مجھے اس وقت کسی سے محبت نہیں۔ میں صرف اپنی ماں سے پیار کرتا ہوں“

یہ کہنا ہے ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا جنھوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا کہ ماضی میں لڑکیاں انھیں خون سے لکھے گئے محبت نامے بھیجا کرتی تھیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ حسن شہریار نے بتایا کہ ایک خاتون جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھیں وہ بھی انھیں خون سے خط لکھ کر بھیجا کرتی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے باقاعدہ دھمکیاں دینی شروع کردیں جس پر ایچ ایس وائے نے خاتون کے خاندان والوں سے رابطہ کر کے تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خاتون کسی کی بیوی، کسی کی ماں، کسی کی بیٹی تھی۔ اگر اس وقت ان کے گھر والوں کو اس بارے میں نہ بتایا جاتا تو بہت ممکن تھا کہ خاتون اپنے پورے خاندان کو تکلیف میں مبتلا کردیتیں۔

ایچ ایس وائے نے فیشن ڈیزائننگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنرز کا مقابلہ کرتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہر ملک کی اپنی اقدار ہوتی ہیں اور پاکستانی ڈیزائنر کسی سے کم یا چھوٹے نہیں ہیں۔

You May Also Like :
مزید