کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں۔۔ کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

image

“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے کافی ملتی جلتی ہے“

یہ کہنا ہے معروف ماڈل کرن ملک کا جنھوں نے حال ہی میں ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے ساتھ ڈان نیوز کے پروگرام آپ کی کہانی میں شرکت کی۔

کرن ملک کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں رہنے کی وجہ سےکئی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں۔ انھوں نے بالی وڈ اداکاراہ کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے بھی ملاقات کی ہے ان کا خیال ہے کہ وہ دونوں ہی بہت اعلیٰ اخلاق کی مالک ہیں۔

کرن ملک کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور میں کسی بھی چیز کا کوئی نخرہ نہیں، وہ سادہ انسان ہیں، عزت دینے اور عزت کرنے والی خاتون ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون اعلیٰ پائے کی اسٹائلش ہونے کے باوجود مغرور نہیں ہیں۔

You May Also Like :
مزید