طلاق کے بعد کیسے ساتھ کام کر سکتی ہو؟ سلمیٰ حسن نے اظفر علی کے ہمراہ کام کرنے پر کی جانے والی تنقید کا کیا جواب دیا؟

image

سلمیٰ حسن اور اظفر علی کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سلمیٰ اور اظفر کی طلاق ان کے تمام مداحوں کے لیے صدمہ تھی کیونکہ کسی کو بھی ایسی خبر کی توقع نہیں تھی۔ اظفر نے جلد ہی نوین وقار سے شادی کر لی جبکہ سلمیٰ نے ان کے بعد کبھی کسی سے شادی نہیں کی۔

سلمیٰ حسن کا کیریئر بہت کامیاب رہا ہے اور وہ تقریباً تمام ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ تابش ہاشمی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس پر انہیں کیا کچھ سننا پڑا۔

سلمیٰ نے بتایا کہ ان سے کہا گیا، تم اپنے سابق شوہر کے ساتھ کیسے کام کر سکتی ہو؟ یہ حرام ہے اور شریعت کے خلاف بھی ہے۔

جس پر میں نے جواب دیا کہ، میرا کام اداکاری کرنا ہے اور وہ میں کسی کے ساتھ بھی کر سکتی ہوں۔ اگر میں اظفر علی کے ساتھ کام نہیں کروں گی تو کسی اور کے ساتھ کام کروں گی، پھر لوگ کہیں گے یہ بھی حرام ہے۔

سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ، وہ ہمیشہ اظفر کے آس پاس رہتی تھیں کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا اپنے والد کے ساتھ صحت مند رشتہ رہے، کیونکہ جب بچے شامل ہوجاتے ہیں تو ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید