شاہین آفریدی نے ٹیم میں اختلاف کی افواہوں کو رد کردیا، ’ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر نظر‘

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اندر اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہر کھلاڑی اگلے ماہ ہونے والا بڑا ٹورنامنٹ جیتنے پر توجہ دے رہا ہے۔

شاہین آفریدی کو اُس وقت ٹی20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جب بابر اعظم نے گذشتہ سال پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ اور انڈیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

 تاہم شاہین آفریدی کی کپتانی کا دور مختصر رہا جو مارچ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی 4-1 سے شکست کے بعد ختم ہوگیا۔

بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت کے لیے واپس لایا گیا تھا، لیکن قیادت کی تبدیلی متنازع بیانات سے گھری ہوئی تھی جس نے ٹیم کے اندر یکجہتی کے فقدان کے بارے میں بحث کو جنم دیا۔

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ’اگر کبھی چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں ہوتی ہیں تو یہ ہر خاندان میں ہوتی ہیں، بھائیوں کے درمیان کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن شکر ہے کہ اس ٹیم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔‘

’ہماری کوشش ہمیشہ متحد ہو کر کھیلنا ہے، یہ وہ وقت نہیں ہے جہاں بحث یا اختلاف ہو سکتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب سب کو ایک ہی طرح عمل کرنا ہے اور ایک ہی مقصد کے حصول کی طرف اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔‘

آفریدی نے کہا کہ وہ گذشتہ سال اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کا کام کرکٹ کھیلنا اور اپنی قوم کو خوش کرنا ہے۔‘

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ہم لوگوں کو یہ بتا کر بھی تھک چکے ہیں کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔ لیکن ان شاء اللہ اس بار ہم ایسا ہی کریں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.