ذاتی گفتگو کی ویڈیو آن ایئر کرنے کا واقعہ، روہت شرما سٹار سپورٹس پر برس پڑے

image

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنی ذاتی گفتگو کی ویڈیو کو آن ایئر کرنے پر ٹی وی چینل سٹار سپورٹس پر برس پڑے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان روہت شرما نے لیگ کے دوران اُن کی سٹیڈیم میں معمول کی بات چیت کی ویڈیو کو ریکارڈ کر کے پوسٹ کرنے پر سٹار سپورٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

روہت شرما نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کرکٹرز کی زندگی میں مداخلت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ کیمرے اب ایک ایک چیز اور ہماری دوستوں اور کولیگز کے ساتھ ٹریننگ یا میچ کے دن ہونے والی گفگتو کو بھی ریکارڈ کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’منع کرنے کے باوجود سٹار سپورٹس نے میری گفتگو ریکارڈ کی اور پھر اسے آن ایئر بھی کیا جو کہ پرائویسی کی خلاف ورزی ہے۔‘

بیٹر نے مزید لکھا کہ ’ایکسکلوزیو مواد اور ویویوز کو لینے کی کوشش فینز، کرکٹرز اور کرکٹ کے درمیان اعتماد کو ختم کر دے گی۔‘ 

سکرین شاٹ: ایکس

خیال رہے کہ روہت شرما نے یہ پوسٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر کے ساتھ اپنی گفگتو کے ویڈیو وائرل ہونے بعد کی۔

کچھ روز قبل روہت شرما کی اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ساتھی کرکٹر دَھوَل کُلکرنی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سٹار سپورٹس کے کیمرہ مین سے آڈیو کو میوٹ کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔

روہت شرما کیمرہ مین سے کہتے ہیں کہ ’بھائی آڈیو بند کرو ہاں۔ ایک آڈیو نے میرے لیے مشکل پیدا کر دی۔‘

خیال رہے کہ روہت شرما اس سیزن میں ممبئی انڈینز کے لیے کپتان کے بجائے بطور کھلاڑی کھیلے ہیں۔

ممبئی انڈینز کا رواں برس آئی پی ایل میں سفر مایوس کن رہا۔

ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی انڈینز نے 14 میچوں میں صرف چار میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی دسویں پوزیشن حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.