شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا گیا، آئی ایس پی آر

image

راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں3 اور4 مئی کی درمیانی شب خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد6 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلا ف دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.