کبھی شوہر اور بچے کی تصویر نہیں پوسٹ کرتی کیونکہ کرن حق کا شوہر اور شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف

image

"میرے شوہر کو یہ بات بالکل اچھی نہیں لگتی کہ میں اداکاری کروں. لیکن چونکہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو میری تھوڑی سی ضد پر مان جانتے ہیں. وہ میری خوشی میں خوش ہیں اسی لیے اداکاری کی اجازت بھی دے دیتے ہیں"

یہ کہنا ہے خوبرو اداکارہ کرن حق کا جنھوں نے ندا یاسر کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی کچھ راز افشا کیے.

کرن حق کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کبھی انٹرویو وغیرہ میں ان کے ساتھ نہیں موجود ہوتے. لیکن اگر وہ کبھی آنے کے لیے تیار ہوئے تو خوشی خوشی وہ اپنے ساتھ لے کر آئیں گی.

ایک مداح کے سوال کے جواب میں کرن حق کا کہنا تھا کہ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتی ہوں اور مجھے شوہر کی طرف اجازت بھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی یا پھر بے بی کی تصویر شیئر کروں۔ آگے بھی ایسا نہیں ہوگا اور سوشل میڈیا پر صرف اداکاری کے متعلق ہی پوسٹ شئیر کروں گی. یہ سب میرے شوہر کو اچھا نہیں لگتا اور میں ان کی خوشی میں خوش ہوں.

You May Also Like :
مزید