پوتے پوتیوں اور نواسوں والے ہو کر دوبارہ شادی۔۔ 80 برس کے دلہا اور 75 سال کی دلہن کی بڑھاپے میں شادی کی دلچسپ وجہ

image

شادی میں دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے لیکن 80 سال کی عمر میں شادی ہو تو سننے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ہونے والی شادی میں جس میں 80 برس کے دلہا اور 75 برس کی دلہن کی شادی ہوئی۔ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 80 سالہ سمیڈا نائک نے 75 سالہ گوگلوتو لالماں نامی خاتون کے گلے میں نہ صرف منگل سوتر پہنایا نلکہ شادی کی تمام رسومات پوری کیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں دلہا اور دلہن کے پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں بھی ہیں جبکہ دونوں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

مقامی جوڑے شادی کے 50 برس مکمل ہونے کے بعد دوبارہ شادی کی رسم ادا کرتے ہیں جسے سشتی پورتی رسم کہا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید