خطِ احساس

عمران خان کو ایک احساسی خط

محترم جناب وزیراعظم عمران خان نیازی صاحب!
یقین ہے کہ آپ حیروعافیت سے اڈیالا جیل میں نہیں ہے
کیونکہ آپ اپنی قوم کےلیے جیل کی سختیاں برداشت کرتےہے۔
ہم آپ کےخدمت میں بہت عاجزانہ درخواست کرتےہیں کہ آپ اب مزید ہمیں شعور نہ دے بس کرے اور اس ملک کوچھوڑ کرچلے جائے کیونکہ یہاں احساس کرنےوالے نہیں,یہاں فرعونیت اور یزیدیت کاقانون ہے جو قانون ہے ہی نہیں لیکن پھر بھی ہے کیونکہ ہم اس قانون کےاندر روحانی,جسمانی اورذہنی غلام بن چکے ہیں۔ہمارے بچوں کی مستقبل کو گولی مارو ۔ ہمیں نہیں چاہیئے ایسا روشن مستقبل جس میں مخلص اور ایماندار اپنےقوم کےجوانوں کا خون بہایاجاتاہے۔یہاں سوال کرنا کفر ہے۔یہاں اپناحق مانگنا فرعونوں کی تذلیل ہے ۔بس مہربانی کرکے آپ چلے جائے۔یہاں ہر سسٹم انسانیت کا,مسلمانی کا,خدا کا,رسول کا اور قرآن پاک کےخلاف ہے۔اب بہت ہوگیااور مزید بہت کچھ ہونےسے تباہی ہوسکتی ہے, بہت نقصان ہوسکتاہے۔
اس بوسیدہ اورگندےسسٹم کےخلاف آپ جتنے بھی جہادکروگے تو نقصان صرف قوم کی ہوگی ۔پلئیز آپ چلے جائے۔ ہمیں آزاد ریاست نہیں,اسلامی ریاست نہیں بلکہ فرعون کابنایاہوا ریاست اور منشور چاہیئے۔
آپ نے بہت کچھ کیا بہت قربانی دی ۔۔۔شعور دیا۔۔انصاف کا منشور دیا۔۔غریب, بےبس کاساتھ دیا۔۔کیاکیا نہیں کیا مگر زمینی خداؤں کی طاقت بہت زیادہ ہے ۔اس طاقت کےخلاف لڑنا ہم سب کی بربادی ہے۔۔۔
یہاں آزادی رائے پر,آزاد خارجی پالسی پر,مسلمانی پر,منصف مزاجی پر,امن پر,خوشحالی پر اور ترقی پر پابندی ہے۔
ہمارے خون میں امریکہ کےپیسوں کارس موجود ہے, میٹھاس موجود ہے۔ہمارے ہرسسٹم کےجسم میں امریکن روحیں موجود ہیں,ہماری سانسیں امریکہ سے ہے۔امریکہ ہمارا بادشاہ ہے۔ہم سب اس کےغلام ہیں صاحب۔۔۔۔کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔۔بس کر یہ کھیل ختم کرنا لازم ہے۔اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔۔
لیکن ایک امید ہے, ایک یقین ہے, ایک ایمان ہے کہ ہمارا صرف اللہ تعالی ہے,اللہ تعالی کارسول پاک مبارک ہے ہم ان سے مدد مانگتےہیں۔۔وقت بدل جاۓگا۔۔اس آزادی کےلیے خون کی ضرورت ہے جو آج ریحان زیب ,ضل شاہ حمادفاروق کے خون سے یہ دہرتی پیاس بجارہی ہے۔
اس زمین کو ,اس ریاست کو پیاس بجانے کےلیے مزید خون درکار ہے۔۔بس دےرہےہیں خان صاحب۔
اگر آپ مزید اس جنگ کو لڑناپسند کرتےہے تو پٹھانی خون موجود ہے۔۔۔
امید ہے آپ ہمارا یہ خط کوپڑھ کر ہنسوگے اور ہمیں شاباش دوگے۔۔۔
لیکن ہمیں بھی آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ اس دہرتی کا اس قوم کا اور اس ریاست کاآخری امید ہے ۔
اگر کوئی غلطی ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہیں سر
شکریہ
آپکاکارکن مردہ ضمیر والا
پتہ
قبر نمبر804
گاؤں قبرستا
تحصیل زمین کےاندر
ضلع مسلمانستان

Alamzeb
About the Author: Alamzeb Read More Articles by Alamzeb: 2 Articles with 146 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.