بہترین اسمارٹ فون کا انتخاب٬ صرف 7 باتیں یاد رکھیں

سام سنگ٬ ایپل اور دیگر مقبول ترین برانڈز کے جدید اور خوبصورت اسمارٹ فونز بےشمار صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں- اس کے علاوہ کم قیمت میں دستیاب متعدد اعلیٰ معیار کے حامل اسمارٹ فون نے بھی درست اسمارٹ فون کے انتخاب کو کسی حد تک مشکل بنا دیا ہے- تاہم ہم آپ کو چند ایسے طریقہ کار بتائیں گے جن کو مدِنظر رکھتے ہوئے رواں سال باآسانی ایک بہترین اسمارٹ فون خرید سکتے ہیں-

img


اینڈرائیڈ٬ کئی انتخاب اور آئی فون استعمال میں آسان
اگر آپ سادہ اور آسان اسمارٹ فون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو آئی فون کا انتخاب کرنا چاہیے- آئے روز آئی فون کی اپڈیٹس اور بہترین ایپس متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں- تاہم اگر آپ متعدد آپشنز چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اینڈرائیڈ کا انتخاب کرنا چاہیے- اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اس لحاظ سے بھی بہترین ہے کہ یہ متعدد کمپنیوں کے متعارف کروائے گئے اسمارٹ فون میں انسٹال ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے پاس انتخاب کے مواقع بڑھ جاتے ہیں-

ضرورت سے زیادہ ادائیگی کی ضرورت نہیں
اسمارٹ فون بنانے والی مقبول ترین موبائل کمپنیوں کے فون کی قیمت عموماً بہت زیادہ ہوتی ہے جیسے کہ سام سنگ کا گلیکسی ایس 8 یا پھر آئی فون 10 ان کی قیمت 700 ڈالر سے لے کر 1000 ڈالر کے درمیان ہے- تاہم مارکیٹ میں کئی ایسے اسمارٹ فون بھی موجود ہیں جن کی مالیت 300 ڈالر سے بھی کم ہے اور ان کا انتخاب بھی بہترین تجربہ ثابت ہوتا ہے-

img


اسکرین سائز کیا ہونا چاہیے
اگر آپ کے ہاتھ چھوٹے ہیں یا پھر آپ ایک ہاتھ سے موبائل استعمال کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو ایسا اسمارٹ فون خریدنا چاہیے جس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ سے کم ہو- بڑی اسکرین کے حامل اسمارٹ فون کا انتخاب صرف اس صورت میں کیجیے جب آپ ویڈیو گیم یا پھر ویڈیوز دیکھنے کے شوقین ہوں- اس کے علاوہ اگر آپ اینڈرائیڈ کے ملٹی ونڈوز موڈ سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو بھی بڑی اسکرین آپ کی ضرورت ہوگی- اکثر موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیاں بڑی اسکرین کے حامل اسمارٹ فون تیار کر رہی ہیں جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 8- اس کا اسکرین سائز 5.8 انچ ہے لیکن آپ آسانی سے آپ کے ہاتھوں میں سما جاتا ہے-

فون کا ڈسپلے اور رنگوں کا معیار زیادہ اہم
4K اسکرین بہترین ہے لیکن ایک حد تک- اسمارٹ فون کی ڈسپلے brightness کو اس وقت زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے جب آپ فون کا استعمال بیرونی مقام پر کرتے ہیں- اسی طرح رنگ بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- جدید موبائل فون HDR ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جو کہ زیادہ سے زیادہ رنگ ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

موبائل کیمرے کے میگا پکسل
بیٹری کی مانند کیمرے بھی اب اسمارٹ فون کا ایک اہم فیچر بن چکے ہیں- بہت زیادہ میگا پکسل ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کیمرہ بہترین بھی ہے- موبائل کیمرے کے اہم فیچر میں optical image stabilization اور duel lenses کا شامل ہونا اس کے معیاری ہونے کی ضمانت قرار دیا جاسکتا ہے-

img


پروسیسر کی اہمیت
درمیانے درجے کے اسمارٹ فون بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کرتے ہیں- تاہم اگر آپ بہت زیادہ گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں اور طاقتور پروسیسر کے خواہشمند ہیں تو پھر آپ کو ایسا اینڈرائیڈ فون خریدنا چاہئے جس میں Snapdragon 835 نامی پروسیسر نصب ہو- اور آئی فون صارفین کے لیے آئی فون 8 یا آئی فون 8+ یا پھر آئی فون 10 بہترین ہے جن میں A11 bionic تیز رفتار پروسیسر نصب ہوتا ہے-

بیٹری پر سمجھوتہ
اب کم قیمت کے اسمارٹ فون بھی طویل مدت تک چلنے والی بیٹری کی پیشکش کرتے ہیں- آپ اس اسمارٹ فونز پر نظر رکھیے جن کی بیٹری زیادہ سے زیادہ عرصے تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے- ایسے اسمارٹ فون کا انتخاب کریں جسے دن میں ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد طویل ترین وقت گزار سکیں-
Total Views: 11823

Reviews & Comments