Islamuna ایک منفرد اور جامع اسلامی ایپ


دنیا میں مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے اور تمام مسلمانوں تک دینِ اسلام کی بنیادی معلومات پہنچانا انتہائی مشکل کام ہے- اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہماری ویب نے ایک ایسی اپلیکیشن تخلیق کی ہے جس میں دینِ اسلام کی تمام بنیادی معلومات نہایت آسان طریقے سے ترتیب دی گئی ہیں- بنیادی اسلامی معلومات تک کی رسائی کے لیے اس ایپ سے دنیا بھر کے مسلمان باآسانی مستفید ہوسکتے ہیں-

ہماری ویب کی تیار کردہ Islamuna ایپ میں نمازوں کے اوقات٬ قرآن کریم کی تلاوت٬ سحر و افطار کے اوقات سمیت کئی اسلامی فیچرز موجود ہیں- تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا Islamuna ایپ کو آپ باآسانی گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں-

Prayer Times with Multiple Azans Alerts
پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے- اسی اعتبار سے Islamuna آپ کے شہر کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر خودکار طریقے سے آپ کو نمازوں کے درست اوقات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کے علاوہ صارف ایپ میں موجود انتباہی اذان کے اوقات نہ صرف خود بھی مقرر کرسکتا ہے بلکہ اسے مختلف آوازوں میں منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

Fasting times - Sehr-o-Iftar Alert
ماہِ مقدس رمضان کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں- اسی سلسلے میں Islamuna مسلمانوں کو نہ صرف ہر شہر کے اعتبار سے سحر و افطار کے درست اوقات مہیا کرتی ہیں اور انہیں ان اوقات سے متعلق ایک انتباہی پیغام کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے- آپ کس شہر میں ہیں یہ کوئی معنی نہیں رکھتا٬ بس ایپ کھولیے اور وہاں کے سحر و افطار کے اوقات سے واقفیت حاصل کیجیے-

DOWNLOAD ISLAMUNA ANDROID/IOS APP


Holy Quran (Offline) with Multi Language Translation
Islamuna نے قرآن پاک کی تلاوت کو آسان بنا دیا ہے- آن لائن صارفین اپنے اسمارٹ فون پر کسی بھی سورت یا آیت کی تلاوت کرسکتے ہیں جو کہ بغیر انٹرنیٹ کی سہولت کے بھی کی جاسکتی ہے- اس ایپ میں قرآن کریم کے 9 زبانوں میں تراجم موجود ہیں جن میں اردو٬ انگریزی٬ جرمن٬ فارسی٬ اطالوی٬ پرتگالی٬ روسی٬ ہسپانوی اور ترکش زبانیں شامل ہیں-

Naats & Nasheeds
ہم نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار نعتوں کے ذریعے بھی کرتے ہیں- Islamuna میں کئی معروف نعت خوانوں کی مقبول ترین نعتوں کا وسیع ذخیرہ بھی موجود ہے- آپ اس ایپ کی مدد سے اپنی پسندیدہ نعت کبھی بھی سن سکتے ہیں-

Qibla Direction
اگر آپ کسی ایسے مقام پر ہیں جہاں آپ قبلہ کی سمت سے واقف نہیں ہیں تو یہ ایپ اس سلسلے میں بھی آپ کی مددگار ثابت ہوتی ہے- آپ Islamuna کی مدد سے قبلہ کی درست سمت باآسانی معلوم کرسکتے ہیں اور اس آپشن کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے-

Islamic Calendar
اسلامی روایات کی پیروی کے لیے Islamuna آپ کو اسلامی کیلینڈر کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے- پورے مذہبی سال پر مشتمل یہ کیلینڈر آپ کو آنے والے مذہبی تہواروں کے حوالے سے قبلِ از وقت ہی آگاہ کر دیتا ہے-

Six Kalimas with Translation
کلموں کو اسلام کا ستون کہا جاتا ہے- اسلام کے چھ کلمے اردو اور انگریزی ترجمے کے ساتھ اس ایپ میں موجود ہیں- یقیناً یہ ایپ ایسے والدین کے لیے انتہائی مفید ہے جو اپنے بچوں کو یہ کلمے یاد کروا رہے ہوتے ہیں-

100+ Duas for Daily Life with Translation in Urdu & English
Islamuna میں 100 سے زائد مسنون دعائیں بھی موجود ہیں- ایپ میں ان دعاؤں کے اردو اور انگریزی زبان میں تراجم بھی موجود ہیں- آپ Islamuna کے ذریعے یہ دعائیں باآسانی پڑھ اور یاد کرسکتے ہیں- جیسے کہ کھانے سے پہلے اور بعد کی دعا٬ سونے سے پہلے اور جاگنے کی دعا٬ گھر سے نکلنے اور سفر کی دعا وغیرہ-

Islamic Channels
Islamuna پر آپ لائیو اسلامی چینل بھی دیکھ سکتے ہیں-

DOWNLOAD ISLAMUNA ANDROID/IOS APP

Total Views: 6742

Reviews & Comments