ویوو کے نئے سمارٹ فونز V11 اور V11 پرو — فیشن اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج

سمارٹ فونز بنانے والی بہت سی کمپنیاں اس بات کا دعویٰ تو کرتی ہیں کہ ان کے فون نئے رجحانات کے حامل اور جدید فیشن سے مطابقت رکھتے ہیں ۔تاہم ایک ٹرینڈ سیٹنگ فون میں صرف اسکے منفرد رنگوں یا سٹائل کا کمال ہی نہیں ہوتا بلکہ فون کی ساخت، اسکے سنسرز کی کارکردگی، سکرین اور اسے پکڑنے میں آسانی جیسے بہت سے کارفرما ہوتے ہیں۔


ایک جدید مستقبل کی ٹیکنالوجی سے مزین سمارٹ فون بنانا کوئی آسان کام نہیں، اسکے لیے نئے زاویے اور ایک منفرد سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویوو کے نئے سمارٹ فونز V11 اور V11 Pro میں یہی سوچ کارفرما ہے۔ جس کے تحت فون کے تمام پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔نتیجہ کے طور پر ایک ایسا فون سامنے آیا ہے جو ٹیکنالوجی اور فیشن دونوں کے مکمل امتزاج ہے۔

6.41 انچ کی Super AMOLED سکرین اور ہیلوفل ویو ڈسپلے:
کسی بھی سمارٹ فون میں اسکا سکرین سائز بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تاکہ صارف کو بہترین کوالٹیکا Viewing Experience فراہم کیا جاسکے۔ اسی لیے ویوو کے نئے فون میں دونوں سائیڈ پر پتلے 1.76 ملی میٹر جب کہ نچلی جانب صرف 3.8 ملی میٹر کا بیزل ہے جس کی وجہ سے فون کی screen-to-body ratio 91.27 فیصد بنتی ہے۔


ان نئے فونز کی Notch کا سائز بھی بہت چھوٹا ہے جس میں کمال مہارت سے 25 میگاپکزل اے آئی سیلفی کیمرہ نصب کیا گیا ہے اور اسی کے اوپر earpiece موجود ہے تاکہ سکرین پر کسی قسم کی رکاوٹ محسوس نہ ہو۔


V11 Pro اس قیمت میں پہلا فون ہے جس میں Super AMOLED ڈسپلے نصب ہے جسکی بدولت رنگوں کا امتزاج نکھر کر سامنے آتا ہے، اس کے اوپر موجود E2 میٹریل کی تہہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو مزید جاذب نظر بناتی ہے۔ سکرین پرموجود گوریلا گلاس کی تہہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس پر سکریچ یا ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔

گو کہ سکرین کا سائز 6.41 ملی میٹر ہے تاہم فون کا ڈیزائن کچھ اس طرح سے تخلیق کیا گیا ہے کہ آپ اسے باآسانی اپنی جیب میں سمو سکتے ہیں اور یہ اس قیمت میں پاکستان میں سب سے بہترین screen-to-body ratio کا حامل سمارٹ فون مانا جاتا ہے۔

ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی:
ویوو کے نئے V11 Pro میں پہلی بار ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت آپ فون کی سکرین پر ہی اپنے فنگر پرنٹ کی شناخت کر سکتے ہیں۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کی بدولت سکرین کے اوپر یا نیچے بڑے سائز کی بیزل کی ضرورت بالکل نہیں رہتی اور نہ ہی فنگر پرنٹ کو فون کی پشت پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔


جب صارف فون کو ان لاک کرلے تو سکرین پر سے فنگر پرنٹ کا نشان بھی ختم ہوجاتا ہے اور بڑے ہیلو فل ویوو ڈسپلے کا مکمل لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

تھری ڈی بیک کور اور فیوژن کلر:
اکثر اوقات فون کی سکرین تو دیکھنے میں کافی شاندار ہوتی ہے لیکن بیک کور کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ تاہم ویوو کے نئے V11 اور V11 پرو میں ایسا نہیں بلکہ خاص طور پر تھری ڈی بیک کور اور فیوژن کلر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔


V11 Pro میں دستیاب سٹاری نائیٹ رنگ ، رات کو آسمان پر دمکتے ستاروں کی خوبصورتی کا اظہار کرتا ہے جبکہ V11 میں نہ صرف سٹاری نائٹ بلکہ Nebula فیوژن کلر متعارف کروایا گیا ہے جو نیلے اور جامنی رنگوں کے ساتھ کہکشاں کی عکاسی کرتا ہے۔

ویوو کے یہ دونوں نئے فون V11 اور V11 پرو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کمپنی اپنے صارفین کو بہترین اور منفرد سہولیات سے مزین فون، ارزاں داموں فراہم کرنے کے لیے ہرممکن طور پر کوشاں ہے۔

V11 اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں 39,999 روپے جبکہ V11 پرو 49,999 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ ان فونز کے بارے میں مزید معلومات اس لنک پر حاصل کی جاسکتی ہیں :https://bit.ly/v11v11pro
Total Views: 4207

Reviews & Comments