Huawei Y9 2019 کے جدید فیچر اور ممکنہ قیمت

ہواوے نے کبھی بھی اپنے صارفین کو مایوس نہیں کیا- ہواوے کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ ایسے اسمارٹ فون متعارف کروائے جو جدید اور منفرد فیچر سے آراستہ ہوں- اس کی ایک جھلک ہمیں ہواوے کے مستقبل قریب کے نئے اسمارٹ فون Huawei Y9 2019 میں دکھائی دیتی ہے جو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا-

img


Huawei Y9 2019 Full Specifications


کہا یہ جارہا ہے کہ Huawei Y9 2019 دوہرے کیمرے اور وسیع اسکرین کا مالک ہوگا اور اس اسمارٹ فون کے اطراف میں المونیم کا فریم نصب ہوگا جبکہ اس کا موٹی تہہ کا حامل گوریلا گلاس پینل اسمارٹ فون کو خراشوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگا-

اسمارٹ فون کی دنیا میں گردش کرتی چند افواہوں کے مطابق نوجوانوں میں سیلفی کے شوق کو دیکھتے ہوئے ہواوے اپنے اس نئے اسمارٹ فون میں 4 کیمرے نصب کر رہا ہے- دو کیمرے سامنے کی جانب ہوں گے جبکہ دو کیمرے عقب میں موجود ہوں گے- اس اسمارٹ فون کا اسکرین سائز 6.5 انچ ہے اور یہ IPS ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی جس کی بدولت اسکرین ہر زاویے سے انتہائی روشن اور واضح دکھائی دے سکے گی- اسمارٹ فون کو غلط استعمال یا چوری سے بچانے کے لیے کمپنی کی جانب سے اس میں فنگر پرنٹ اسکینر بھی نصب کیا جا رہا ہے- اس کے علاوہ اسمارٹ فون کی کارگردگی کو بہترین اور معیاری بنانے کے لیے اس میں HiSilicon کے جدید چِپ سیٹ Kirin 710 نصب ہو گا-

img


Huawei Y9 2019 کو جدید Octa-core CPU سے آراستہ کیا جائے گا جس کی رفتار 2.2 گیگا ہرٹز سے بھی زیادہ ہے- اس اسمارٹ فون کی ریم 4 GB یا 6 GB ہوگی جبکہ 64 GB اور 128 GB کی اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا- اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں MicroSD slot بھی موجود ہوگی تاکہ آپ اپنی زیادہ سے زیادہ تصاویر اور میوزک فائلز محفوظ کرسکیں-

img


اس اسمارٹ فون میں موجو دو عقبی کیمرے 12 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل سینسر اور ایل ای ڈی فلیش لائٹ سے آراستہ ہوں گے جبکہ سامنے کی جانب موجود کیمرے 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل سینسر سے آراستہ ہوں گے-

اس اسمارٹ فون کی قیمت کا انحصار اس کے فیچرز پر ہوگا- پاکستان میں Huawei Y9 2019 کی ممکنہ قیمت آن لائن اپ ڈیٹ کی گئی ہے جو اس کے خریداروں کے اندازے کے لیے ہے-

img

Total Views: 16926

Reviews & Comments