اگر آپ کی بھی موبائل اسکرین پر نشان پڑ گئے ہیں تو جانیے اس کو کیسے صاف کریں تاکہ موبائل خراب ہونے سے بچ جائے

img
آج کل موبائل فون کا استعمال بچے اور بڑے سب ہی بہت زیادہ کر رہے ہیں اور یہ بات دیکھی گئی ہے کہ جتنا زیادہ موبائل استعمال کیا جاتا ہے اس کی اسکرین پر سکریچ کے نشانات بھی اتنے زیادہ ہی پڑتے ہیں- کچھ لوگ تو 2 سے 3 ماہ میں پروٹیکٹر تبدیل کرکے اسکرین کو خراب ہونے سے بچا لیتے ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ بار بار پروٹیکٹر تبدیل کروانا آسان نہیں ہے۔اس لئے آج ہم آپ کو Hamariweb.com میں بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسے طریقے جو موبائل کی اسکرین پر موجود نشانات کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جس سے آپ کی اسکرین بھی بالکل نئے جیسی چمکدار نظر آئے گی۔ اسکرین پر موجود اسکریچ کے نشانات ختم کرنے کا طریقہ:
٭ ٹوتھ پیسٹ:
آپ کو جان کر حیرانی ہوگی لیکن موبائل کی سکرین پر پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے میں ٹوتھ پیسٹ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے کیونکہ اس میں فلورائیڈ اورفلیوانوائڈز مرکبات پائے جاتے ہیں جو کسی بھی چیز کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ روئی یا کاٹن بڈز کی مدد سے تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو موبائل اسکرین پر لگائیں اور 5 سے 6 منٹ بعد روئی کی مدد سے اس کو صاف کرلیں، اس کے بعد تھوڑے سے پانی میں روئی کو بھگو کر اسکرین پر پھیر لیں، لیجیئے ہوگئے آپ کی اسکرین پر موجود تمام نشانات بالکل صاف۔ لیکن ٹوتھ پیسٹ جیل استعمال نہ کریں یا کوئی بھی ایسی ٹوتھ پسیٹ جو جیل کی صورت میں ہو اس کو استعمال نہ کریں۔
٭ ریگ مال:
ریگ مال جس کو دیواروں پر رنگ صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی مدد سے موبائل اسکریچ بھی صاف کئے جاسکتے ہیں، لیکن ہلکے ہاتھ سے آپ اس کو اسکرین پر پھیریں اور تھوڑی دیر بعد ایک صاف کپڑے یا روئی کی مدد سے اسکرین کو صاف کرلیں، اس سے بھی آپ کے موبائل کی سکرین چمکدار ہو جائے گی۔
img
٭ ویزلین:
ویزلین کو اسکرین پر لگائیں اور پھر روئی کی مدد سے اس کو سارے میں پھیلائیں اور پھر کچھ دیر بعد صاف کرلیں، یہ ایک اچھا اور آسان طریقہ ہے لیکن اس سے سارے اسکریچ کے نشانات صاف نہیں ہوں گے، لیکن اگر صرف چند نشانات ہیں تو یہ طریقہ قابلِ استعمال ہے۔
آپ کو کون سا طریقہ زیادہ آسان لگا؟ ہمیں Hamariweb.com کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیے گا۔
Total Views: 4793

Reviews & Comments