پاکستان میں پہلی بار 50 میگا پکزل سیلفی کیمرہ سے مزین، دلکش ڈیزائن کا حامل ویوو V23e متعارف کروا دیا گیا

img
V23e جدت اورخوبصورتی کا حسین امتزاج ہے جس کو50MP AF Portrait Selfie کیمرے سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کی بہترین سیلفی کے لیے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے، اور اس کا بہترین 7.36 ملی میٹر دلکش ڈیزائن خوبصورتی کی اعلیٰ مثال ہے
ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوئے تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ 50MP AF Portrait Selfie کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویووV23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔
یہ سمارٹ فون ستاروں سے بھری ایک محفل میں متعارف کروایا گیا جس میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر اور سپر اسٹار فہد مصطفیٰ، باصلاحیت اداکارہ مریم نفیس اور صبور علی، پاکستان میں جانے پہچانے ٹیکنالوجی KOLs علی عباس اور اکرم علی نے شرکت کی- جبکہ میزبانی کے فرائض باصلاحیت اداکار اظفر رحمان نے ادا کیے۔
اس تقریب میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ عنیرا نے مسحور کن پرفارمنس بھی دی ۔علاوہ ازیں لائیو ناظرین کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اس ایونٹ کا حصہ بننے اور ویوو کے دلچسپ تحائف جیتنے کا موقع بھی ملا۔
img
V23eکو نہ صرف حرکت کے اثر کے بغیر انتہائی شفاف رزلٹ کے ساتھ بہترین سیلفی کھینچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے بلکہ اس میں پہلے سے بہتر آٹوفوکس اور پوٹریٹ فیچرز بھی موجود ہیں۔رات کی تاریکی میں بہترین نائٹ پوٹریٹ کے لیے اس میں "اے-آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ" موڈ بھی ہے۔مزید برآں یہ سمارٹ فون اپنے ڈبل ایکسپوژر موڈ، نئے اور بہتر ڈوئیل-ویو ویڈیواور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے فیچرز کے ساتھ فوٹوگرافی کے تجربے کو اور بھی شاندار بنا دے گا۔
ویوو پاکستان کے ڈائریکٹربرانڈ محمد زہیرچوہان کا کہنا تھا کہ "ویوو کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کی ضروریات کا خیال رکھے۔ پاکستانی صارفین کی مانگ ہے کہ اچھی قیمت میں ایک بہترین سیلفی کیمرہ سمارٹ فون حاصل کیا جائے۔ ویوو V23e کو خاص طور پر ان ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جس میں اس وقت کا بہترین فرنٹ کیمرہ، تمام جدید ترین فیچرز کے ساتھ موجود ہے تاکہ صارفین سیلفپوٹریٹ کے تجربے کو اپنے تخلیقی ذوق کے ہمراہ مزید پرلطف بنا سکیں۔"
انڈسٹری لیڈینگ 50میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
ویوو V23e کا فرنٹ کیمرہ انڈسٹری کے بہترین کیمروں میں سے ایک ہے جسے آٹوفوکس کے ساتھ ساتھ اے-آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ اور ملٹی سٹائل پوٹریٹ جیسے متعدد پوٹریٹ موڈز اور جدید ترین فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ اس 50MP AF Portrait Selfie کیمرہ سے بہترین رنگوں کے ساتھ انتہائی شفاف تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔
اس میں موجود آئی-آٹوفوکس انتہائی درستگی کے ساتھ صارف کی آنکھوں کی حرکت کا اندازہ لگاتا ہے اور یوں صارفین برق رفتاری سے زندگی کے بہترین لمحات کو یادگار سیلفیز کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
ویووV23e میں موجود اے-آئی ایکسٹریم نائٹ موڈ کے ذریعے صارفین انتہائی تاریک ماحول میں بھی بہترین تصاویر لے سکتے ہیں جبکہ اس کے ملٹی۔ سٹائل پوٹریٹ موڈ کے ساتھ صارفین اپنی تصاویر کو تخلیقی انداز دے کر مزید دلکش بنا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیںV23e کے ڈوئیل-ویو ویڈیو فیچر سے بیک وقت فرنٹ اور ریئر کیمرہ کے ذریعے دونوں اینگلز سے یاد گار لمحات کو ریکارڈ کیا جا سکتا ہے وہ بھی شیپس آف ماسکس اور ترتیب پذیر ایسپکٹ ریشو کے ساتھ۔
ڈبل ایکسپوژر اس سمارٹ فون کا ایک اور پرلطف فیچر ہے جو صارفین کے لیے بیک گراونڈ فوٹوز کو دیگر ویژوئلز میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے تصاویر میں سٹائل اور تخلیق امکانات کو لامحدود بنا دیتا ہے ۔ ویووV23e کا سٹیڈیفیس سیلفی ویڈیو موڈ ہر طرح کے حرکت کے اثر کو ختم کر کے انتہائی حد تک مستحکم سیلفی ویڈیو بنا نے میں مدد کرتا ہے۔
سٹائلش سلم ڈیزائن
ویوو V23eکی موٹائی محض 7.36mm*ہے اور 2.5Dفلیٹ فریم والی اس انتہائی سلم اور لائٹ باڈی کو جدید پراڈکشن پراسیس کے ذریعے جدت پر مبنی نئے اندازمیں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
V23eکے مونلائٹ شیڈو ایڈیشن پرجدید سرامک فلم کوٹنگ نینو سکیل پراسیسنگ کا دلکش شاہکار ہے جو اس کی کلاسک خوبصورتی کو اور جاذب نظر بناتی ہے۔ جبکہ سنشائن کوسٹ ایڈیشن اے-جی گلاس کے کنٹراسٹ کے ساتھ آتا ہے۔
V23e کو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر رنگوں کی حسین دھنک دکھائی دیتی ہے جو اسے مزید پرکشش بناتی ہے۔ V23e میں قدرت اور جدت کو یکجا کر کے ویوو نے بطور برانڈ یوزر۔سینٹرک ڈیزائن تیار کرنے کے وعدے کو بخوبی نبھایا ہے ۔
الٹرا کلیئر نائٹ کیمرہ
ویوو نے اپنے صارفین کے لیے فوٹوگرافی کے تجرنے کو بہتر سے بہترین بنانے کا عزم کررکھا ہے اور اسی کے پیش نظر V23e کو 64MP پاورفل نائٹ کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے۔ 8MP سپر وائڈ-اینگل کیمرہ اور 2MP میکرو کیمرہ کے ساتھ اس ڈیوائس کا کیمرہ سسٹم مختلف ماحول و انداز میں بہترین فوٹوگرافی لینزز کے مؤثرترین سیٹ-اپ سے آراستہ ہے۔ مزید براں اس کا Bokeh Flare رات کے منظر میں پوٹریٹ ایفکٹ دینے کے لیے بوکے کو فلیئر ایفکٹ سے آراستہ کرتا ہے۔
جدید فیچرز سے آراستہ
یہ سمارٹ فونFuntouch OS 12 کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے جو اس امر کا عکاس ہے کہ ویوو اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو مسلسل جدت سے ہمکنار کررہا ہے۔ V23e میں 8GB+4GB Extended RAM کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس ایکسٹینڈڈ ریم 2.0 کے ساتھ ضرورت پڑنے پر 4GBمیموری کو بطور ریم استعمال میں لایا جا سکتا ہے جس سے صارفین کو اس سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی کسی بھی طرح کی سست رفتاری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
گزشتہ جنریشن کی پراڈکٹس کی نسبت اس میں 44Wفلیش چارج کی میکسیمم چارجنگ پاور میں 33فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے V23e صرف 15منٹوں** میں 1فیصد سے 40فیصد تک چارج ہو جاتا ہے اور یوں صارفین اسے دن بھر بنا رکے استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید براں اس ہینڈسیٹ کو میوزک اور اوریجنل ساونڈ ریپراڈکشن کے لیے "ہائی۔ریز" سرٹیفیکیشن بھی حاصلہے جس سے اس کی آواز سامعین کو ایک نئے تجربے سے روشناس کرواتی ہے ۔
جدت ، تخلیقی حسن اور جاذبیت کے حسین امتزاج سے ویوو نے V23e کی صورت میں سیلفی فوٹوگرافی کے بہترین تجربے کے ساتھ باکفایٹ ڈیوائسز کی فراہمی کے وعدے کو پورا کردیا ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو V23e کا 128GB ورژن52,999روپے کی قیمت پر جبکہ 256GB ورژن59,999 روپے کی قیمت پر اس وقت پاکستان میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور11 جنوری 2022 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/v23e
Total Views: 2872

Reviews & Comments