موبائل چارجنگ کیوں رک جاتی ہے۔۔ جانیے ماچس کی تیلی کیسے موبائل چارج کرنے میں مدد کرسکتی ہے؟

img
عام طور پر جب آپ موبائل چارج کرنے کے لیے لگاتے ہیں، تو چارجر موبائل کو چارج کرنا شروع کر دیتا ہے۔ مگر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ یہی چارجر چارج کرنا کم کر دیتا ہے اور پھر بالکل ہی ختم کر دیتا ہے۔ جس سے آپ کو لگتا ہے کہ چارجر خراب ہو گیا ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ موبائل کے چارجنگ پورٹ میں دھول مٹی جمنا شروع ہو جاتی ہے جس سے چارجر پورٹ تک تو پہنچتا ہے مگر چارج نہیں کر پاتا۔ یہ دھول مٹی دراصل عام جگہوں پر موجود ہوتی ہے، جیسے کہ آپ کے ہینڈ بیگ میں، ٹیبل پر اور ہر وہ جگہ جہاں کھلا ماحول ہو۔ لیکن اس مسئلے کا بھی حل موجود ہے جو آج ہماری ویب آپ کو بتائے گی-
وہ حل یہ ہے کہ چارجنگ پورٹ کو صاف کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی ماچس کی تیلی کو استعمال کر سکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ تیلی باآسانی چھوٹے سے چارجنگ پورٹ (سوراخ) میں جا سکتی ہے اور دوسری اہم وجہ یہ کہ لکڑی یا پلاسٹک کو ہی پورٹ تک جانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس سے آپ کا چارجنگ پورٹ خراب نہیں ہو سکے گی۔
img
تیلی پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے چارجنگ پورٹ کے اندرونی حصے میں اس طرح ڈالا جا سکتا ہے کہ اس سے پورٹ کو نقصان نہ پہنچے اور پھر آہستہ سے پورٹ کے اندرونی حصے کی صفائی کریں۔ جب آپ تیلی کو اندر ڈالیں گے تو پورٹ پر موجود کچرا باہر آ جائے گا۔
جس سے آپ دوبارہ سے چارجنگ کر سکتے ہیں اور دوسرا چارجر بھی نہیں خریدنا پڑے گا۔
Total Views: 4081

Reviews & Comments