ہواوے میٹ 20 سیریز پاکستان میں انقلاب برپا کر دے گی

دنیا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون برانڈ ہواوے رواں ماہ پاکستان میں اپنی تین انتہائی جدید اور منفرد فیچرز کے مالک اسمارٹ فون متعارف کروانے جارہا ہے- ان اسمارٹ فونز میں Huawei Mate 20 Lite, Huawei Mate 20X اور Huawei Mate 20 Pro شامل ہیں-

یہ اسمارٹ فون رواں ماہ دبئی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں پیش کیے جائیں گے-

img


یہ اسمارٹ فون کِتنی خوبیوں کے مالک ہوں گے؟ آئیے جانتے ہیں:

Huawei Mate 20 Lite price in Pakistan
ہواوے میٹ 20 لائٹ 6.3 انج اور مکمل طور FHD plus اسکرین کا حامل ہوگا جو آپ کے لمحات کو جادوئی بنا دے گی- بطور AI سیلفی ماسٹر یہ ڈیوائس آپ کی سیلفیوں کو انتہائی روشن اور ممتاز بنا دے گی- یہ اسمارٹ فون AI –powered 3D QMojis جیسے دلچسپ فیچر سے بھی آراستہ جو آپ کی آواز٬ نقل و حرکت اور چہرے کے تاثرات کو نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ ایک قابلِ اعتماد اسمارٹ فون ہے جو کہ دن و رات دونوں اوقات کا بھی بہترین ساتھی ثابت ہوسکتا ہے- مصنوعی ذہانت اس اسمارٹ فون میں گیمنگ کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے-

Huawei Mate 20 Pro Price in Pakistan
گزشتہ خبروں کو تسلیم کیا جائے تو یہ واضح ہے کہ ہواوے میٹ 20 پرو مکمل اسکرین اور notch ڈائن کا مالک اسمارٹ فون ہوگا- notch کی موجودگی صرف نمائشی نہیں ہوگی بلکہ یہ اعلیٰ درجے چہرے کی شناخت کی صلاحیت کے لیے تھری ڈی اسٹرکچر لائٹ ٹیکنالوجی کا گھر ہوگا- اس اسمارٹ فون کے عقب میں اسکوائر شکل میں تین کیمرے موجود ہوں گے- ہواوے میٹ 20 پرو شفاف حفاظتی کیس سے آراستہ ہوگا- عقب میں تین کیمروں٬ فلیش لائٹ کے علاوہ فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب ہوگا-

img


کہا جارہا ہے کہ یہ Seagull Gray رنگ میں بھی دستیاب ہوگا جو اس جانب اشارہ ہے کہ صارفین اس کے علاوہ بھی کئی رنگوں میں اسمارٹ فون کا انتخاب کرسکیں گے- دیگر خصوصیات میں ہواوے میٹ 20 پرو نصب کی جانے والی 4200 mAh کی بیٹری اور سپر چارج 2.0 کی تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی بھی قابلِ ذکر ہے جو کہ صرف 30 منٹ میں موبائل کی بیٹری 70 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

Huawei Mate 20x price in Pakistan
ہواوے میٹ 20 ایکس نسبتاً ایک جدید اور بہترین کارکردگی کا حامل اسمارٹ فون ہوگا- اس کی وسیع اسکرین اور طاقتور انجن موبائل کی کارکردگی اور تفریحی تجربات کی دنیا میں انقلاب ثابت ہوگی- اپنی 7.2 انچ کی وسیع اسکرین کے ساتھ یہ اسمارٹ فون دنیا کا پہلا 7nm Mobile AI Chipset کا مالک اسمارٹ فون ہوگا- GPU Turbo 2.0 کی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ اسمارٹ یقینی طور پر صارفین کو گیمنگ کے تجربات میں حیران کر دے گا- اس کے گیمز اور فلمیں Stereophonic ساؤنڈ سسٹم سے آراستہ ہوں گی- اس اسمارٹ فون میں 5000 mAh کی طاقت والی بیٹری نصب ہوگی-

Total Views: 5359

Reviews & Comments