نومبر 2018 کے پسندیدہ ترین اسمارٹ فون

رواں سال کے اختتام پذیر ہونے میں اب صرف چند روز ہی باقی ہیں- یہ سال شاندار سمارٹ فونز کے حوالے سے کافی مقبول رہا کیونکہ اس سال متعدد جدید اور دلکش ڈیزائن کے حامل اسمارٹ فونز متعارف کروائے گئے- باوجود اس کے کہ آنے والے وقتوں میں مزید اسمارٹ فونز متعارف کروائے جارہے ہیں ہم یہاں ایسے اسمارٹ فونز کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ یعنی نومبر میں صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا-

Latest Mobile Phones In Pakistan

img


گزشتہ ماہ کی اس رپورٹ میں ہواوے کمپنی کے Huawei Y7 Prime 2018, Huawei Y9 2019 Huawei P20 Lite, Mate 20 Pro سمیت کئی اور نام بھی شامل ہیں- یہاں تک کہ ہواوے کا ذیلی برانڈ Honor 8X بھی گزشتہ ماہ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی اس فہرست کا حصہ ہے-

ہواوے کو اس وقت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسمارٹ فون برانڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہے- سام سنگ کا گلیکسی J6 plus واحد فون ہے جو اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے- اوپو کے دو فون OPPO A7 اور OPPO F9 بھی کیمرہ فون کے شوقین افراد کے درمیان کافی مقبول رہے- اس کے علاوہ Nokia 5 اور IPhone Xs Max بھی گزشتہ ماہ نومبر میں بہت زیادہ پسند کیے گئے-

img


مندرجہ ذیل میں نومبر 2018 کے دوران سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی فہرست موجود ہے- آپ ہر اسمارٹ فون کے نام پر کلک کر کے اس کے جدید فیچر اور ڈیزائن کے بارے میں جان سکتے ہیں-

Samsung Galaxy J6 Plus

Huawei Y7 Prime 2018

Huawei Y9 2019

Oppo A7

Huawei P20 Lite

Oppo F9

Honor 8X

Nokia 5

Apple IPhone Xs Max

Huawei Mate 20 Pro

Find Best Samsung Mobiles & Huawei Mobiles

Total Views: 2593

Reviews & Comments