اسمارٹ فون کی بیٹری طویل وقت تک کیسے چلائی جائے؟

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ہمارے فون کی بیٹری بغیر استعمال کیے بھی کم ہورہی ہے اور ضرورت پڑنے پر بیٹری کم ہونے کی وجہ سے ہم مشکل کا شکار بن جاتے ہیں- اسی مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں آپ کو چند ایسی ٹپس بتارہے ہیں جو آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو طویل وقت تک محفوظ بنا سکتی ہیں-

Low brightness
سب سے پہلے اپنے موبائل کی بیٹری کو محفوظ بنانے کے لیے فون کی brightness یا روشنی کو کم درجہ پر رکھیں- اس سے نہ صرف آپ کی آنکھیں محفوظ رہیں گی بلکہ brightness کم ہونے کی وجہ سے موبائل کی بیٹری بھی کم خرچ ہوگی-

img


Screen on time short
اپنے موبائل کی اسکرین آن کا وقت صرف 15 سیکنڈ کردیں- اس عمل سے بھی اسمارٹ فون کی بیٹری ضائع ہونے سے بچ سکتی ہے-

img


No extra apps
غیر ضروری ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں اور ایسی ایپس کو بھی بند رکھیں جنہیں آپ استعمال نہیں کر رہے- اپلیکیشن بھی آپ موبائل فون کی بیٹری کی توانائی کا ایک بڑا حصہ خرچ کرتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹری جلد ہی ختم ہونے لگتی ہے-

img


Vibration mode off
وائبریشن کی وجہ سے بھی فون کی بیٹری تیزی سے خرچ ہونے لگتی ہے- اس لیے جہاں تک ممکن ہو وائبریشن کا سسٹم بند رکھیں-

img


Turn off wi-fi
جس دوران آپ انٹرنیٹ کا استعمال نہ کر رہے ہوں ایسے لمحات میں وائی فائی بند رکھیں- اس کے علاوہ رات کو سونے کے اوقات کے دوران وائی فائی لازمی بند رکھیں- اس عمل سے اسمارٹ فون کی بیٹری محفوظ بنائی جاسکتی ہے- فور جی بھی کم سے کم استعمال کریں کیونکہ فور جی کی وجہ سے بیٹری کم ہوجاتی ہے-

img

Total Views: 2580

Reviews & Comments