ویوو کا کم قیمت لیکن بہترین فیچرز سے آراستہ سمارٹ فون

ویوو نے پاکستان میں کم قیمت لیکن بہترین فیچرز سے مزین نیا سمارٹ فون Y91 متعارف کروا دیا

ویوو نے ایک بار پھر اپنی مناسب دام اور بہترین فیچرز سے مزین سمارٹ فونز متعارف کروانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی صارفین کے لیے ایک بہترین سمارٹ فون Y91 لانچ کیا ہے۔ یہ نیا فون ان تمام صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو کم قیمت میں اچھے فیچرز کے متلاشی ہیں۔

فون کی خاص بات اسکی بڑی 64 گیگا بائیٹ سٹوریج سپیس اور لمبی چلنے والی 4030 ملی ایمپیئر آور بیٹری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویوو Y91 اتنی کم قیمت یعنی 27,999 روپے میں واحد فون ہے جو صارفین کو 6.22 انچ لمبی ہالو فل ویو ڈسپلے سکرین فراہم کرتا ہے، جسکے ساتھ نئے دلکش رنگ، سٹاری بلیک اور اوشی ان بلیو پیش کیے گئے ہیں۔

img


فون کے خاص فیچرز:
6.22 انچ ہالو فل ویو ڈسپلے
2.0 گیگا ہرٹز آکٹا کور پراسیسر
3 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ سٹوریج
4030ملی ایمپیئر آور بیٹری
2+13میگا پکزل اے آئی ڈول کیمرہ
8میگاپکزل اے آئی سیلفی کیمرہ
فیس ایکسس اور فنگر پرنٹ سکینر
ڈول سم فور جی ایل ٹی ای ، 256 گیگا بائیٹ میموری کارڈ
Jovi سمارٹ سین اور سمارٹ سپلٹ
اوشی ان بلیو اور سٹاری نائیٹ فیوژن کلرز
اینڈرائیڈ اوریو 8.1 پر مبنی فن ٹچ 4.5 آپریٹنگ سسٹم

Total Views: 4186

Reviews & Comments