کیمن آئی سکائی 2: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حامل تین کیمروں والا بجٹ فون لانچ کر دیا گیا!

پاکستان کے معروف موبائل برانڈ ٹیکنو نے کیمن سریز کے سمارٹ فونز میں ایک مزید دلکش اضافہ کرتے ہوئے کیمن آئی سکائی 2 لانچ کر دیا۔ کیمن سیریز کے پچھلے فونز کی طرح سکائی 2 کو بھی جدید ترین فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ قابل ذکر فیچرز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ 13 میگا پکسل سیلفی کیمرہ، دو طاقتور عقبی کیمراز، 5.5” پر مشتمل خم دار باڈی، صارف کے چہرے کی پہچان کرنے والا سسٹم، فنگر پرنٹ اور 3050 ایم اے ایچ پر مشتمل ایک طاقتور بیٹری شامل ہیں۔

 

Tecno Camon iSky 2 Full Specifications


ٹیکنو پاکستان کے جنرل مینیجر ولی کیو کے مطابق نوجوان نسل میں کیمرہ فونز کے بڑھتے رجحان کے باوجود اچھے کیمرہ والے موبائل کی زیادہ قیمتیں خریدار کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔

سکائی 2 سے ٹیکنو نے قیمت اور خریداروں کے درمیان اس خلا کو احسن انداز میں پر کیا ہے، جس سے تین عمدہ کیمروں والا یہ فون اب ہر کسی کی دسترس میں آ گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکنو اس موبائل فون کے ساتھ 100دن میں مفت تبدیلی اور ایک ماہ کی توسیع کردہ وارنٹی فراہم کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ دیدہ زیب اور طاقتور فیچرز کا حامل کیمن آئی سکائی 2 تین مختلف خوبصورت رنگوں میں 16,799 روپے کی حیرت انگیز قیمت میں با آسانی دستیاب ہے۔

Total Views: 1297

Reviews & Comments