ویوو نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کروا دی

نیا لوگو ،رنگ اور جد ت سے بھرپور فانٹس

ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنی جدت کی روایت اور عالمی سطح پر صارفین سے بہتر ہم آہنگی کے لیے اپنی Visual Brand Identity میں تبدیلی کر رہی ہے۔ جس کے تحت کمپنی نے اپنے نئے لوگو، کارپوریٹ رنگ اور فانٹس کا اجراء کیا ہے۔

img


اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویوو کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سپارک نی کا کہنا تھا کہ"ویوو نے ٹیکنالوجی اور لائف سٹائل کی دنیا میں بہت جلد ایک پیروکار سے رہنما کا سفر طے کیا ہے، اپنے برانڈ کی شناخت میں تبدیلی کے ساتھ ہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ عالمی سطح پر یہ برانڈ اپنی نت نئی ایجادات کے ساتھ نوجوانوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔"

img


یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ویوو کا نیا لوگو مشہور زمانہ ڈیزائنر Bo Linnemann نےتخلیق کیا ہے جس میں سیدھے خط اور خمدار زاویے ویوو کی جدت کی روش کو عیاں کرتے ہیں۔

img


لوگو کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنے شناختی رنگ کو بھی تبدیل کیا ہے اور اسے اب گہرا نیلا بنا دیا گیا ہے۔ ویوو کی جانب سے کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ نیا رنگ دیکھنے میں زیادہ پرسکون ہے اور ہر قسم کی سکرین یا پرنٹ پر موزوں رہتا ہے۔

ویوو کے نئے فانٹس جس میں انگریزی اور چینی دونوں زبانیں شامل کی گئی ہیں، Bo Linnemannاور ایوارڈ یافتہ چینی خطاط Qiu Yin نے تخلیق کیے ہیں۔ ویوو کی یہ نئی شناخت اب تمام Visual Identity سسٹمز اور مواصلات میں استعمال کی جائے گی۔

Total Views: 1753

Reviews & Comments