کہیں آپ کا سام سنگ فون جعلی تو نہیں؟ ابھی چیک کریں

جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہیں ۔ جن میں اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں- دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ اسمارٹ فونز کی خرید وفروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ اور لوگوں میں اسمارٹ فونز کا استعمال ایک جنون سا بنتا جارہا ہے۔

img


دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے۔ مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے کے جنون میں ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں۔

حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس اصلی ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی۔اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں۔

img


ڈسپلے
AMOLED ڈسپلے سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براؤن ڈسپلے نظر آتا ہے۔

کوڈ چیک کریں
فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھل جائے گا جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

img


آئی ڈی نمبر
آئی ڈی نمبر بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Total Views: 5594

Reviews & Comments