زونگ فور جی نے ’’پاکستان میں بہترین فور جی سروسز‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا

زونگ فور جی نے تیسری کنزیومرز آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس میں ’’پاکستان میں بہترین فور جی سروسز‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے، یہ کانفرنس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے منعقد کی۔

یہ ایوارڈ حاصل کرنا زونگ فور جی کے لیے ایک اور بڑی جیت ہے،اب پاکستانیوں کی پہلی چوائس پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے،یہ ایوارڈ کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دیا، بہترین فور جی سروسز کا ایوارڈ ملنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زونگ فورجی اپنے صارفین کو بلاتعطل کنیکٹوٹی دے رہی ہے اور صارفین کو اپنی بلاتعطل خدمات پیش کرنے میں سب سے آگے ہے۔ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت کمپنی لوگوں کو رابطے کی بے مثال سروسز دے رہی ہے پاکستان میں صارفین ہی کمپنی کی اہم ترجیح ہے۔

img


اس موقع پر زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر وانگ ہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز زونگ فور جی پر ہمارے صارفین کے اعتماد اور بھروسے کا مظہر ہے۔ تبدیلی اور ترقی کے راستے کی تلاش جاری رکھتے ہوئے مواقع سے فوائد حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ چیلنجز سے تیزی سے نمٹا جا سکے، انفارمیشن اور مواصلات کی ترقی کے عام رجحان کو سمجھنے اور بگ کنکشن کی حکمت عملی کے عمل کو بہتر بنانے اور پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کا رہنما آپریٹر بننے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی کمپنی جو جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے پر عزم ہے، زونگ 4 جی انفارمیشن سروسز میں جدت جاری رکھے گا اور نئی ٹیکنالوجیز کا مکمل استعمال کریں گے۔ بگ ڈیٹا اور اے آئی کیساتھ پاکستان کے صارفین کے لئے بہتر خدمات فراہم کرینگے۔

ملک میں سب سے زیادہ ڈیٹا ٹریفک کے ساتھ، زونگ فور جی معروف ڈیجیٹل جدت اور اہمیت کے افق پر چمکتا ہے۔زونگ فور جی کی پاکستان میں رہنما حیثیت ہونے کی وجہ سے زونگ فور جی مضبوط سے مضبوط تر ہو گیا ہے اور فور جی ٹیکنالوجی کی قیادت، مارکیٹ کی لیڈر شپ اور سروس کی لیڈر شپ کے ساتھ اہم موبائل نیٹ ورک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کررہا ہے۔

Total Views: 1230

Reviews & Comments