اوپونے 48MP Dual Rear کیمرہ سے لیس نیا F11 Pro متعارف کرا دیا

اوپو اپنے موبائل فونز کی سب سے محبوب ترینFسیریز میں اوپو F11اور F11 Pro کے اضافے کیلئے تیار ہے ۔یہ نئے موبائل فونز Fسیریز سے وراثت میں ملنے والے شاندار سیلفی فنکشنز کے ساتھ F9کا رواں گریڈینٹ ڈیزائن پر مشتمل ہیں۔F11سیریز میں متعدد تخلیقاتی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں جبکہ یہ نئے 48MP ultra-clear کیمرہ سسٹم سے بھی لیس ہے ،جو ایک ابھرتا ہوا کیمرہ اور پینو رامک اسکرین ہے جو کہ صارفین کو استعمال کے آرام دہ اور بے مثال تجربہ سے ہمکنار کرے گا۔


سیلفی ایکسپرٹ سے شاندار پورٹریٹ تک:
ہر جگہ نوجوانوں کے پسندیدہ کیمرہ فون برانڈ کے ناطے اوپو ہمیشہ سے نوجوانوں کیلئے ایسے تخلیقاتی موبائل فونز کی تیاری کیلئے کوشاں رہا ہے جوانہیں تصاویر کھینچنے اورخود کے اور اپنے ارد گرد دنیا سے متعلق اشتراک اظہار کے قابل بناسکے ۔پورٹریٹ کے طور پر دیکھنا اسمارٹ فون فوٹو گرافی کی ایک معروف قسم ہے ،اوپو نے سب سے پہلے ایک سیلفی فنکشن تیار کیا جس کے بعد اسے مسلسل ری فریش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید سیلفی ٹیکنالوجی سے بھی مزین کیا جاتا رہاجس میں فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے ۔سیلفی کے شعبے میں اس قدر تخلیقات نے اوپو کو ’’سیلفی ایکسپرٹ ‘‘ بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے اوپوپاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں پسندیدہ اور معروف ترین برانڈ بن گیا ہے ۔موبائل فونز کی یہ شاندار پورٹریٹ فوٹو گرافی نہ صرف صارفین میں پسند کا باعث ہے بلکہ اوپو کی میراث میں بھی اضافے کا باعث ہے اور اسے ایک سیلفی ایکسپرٹ کے طور پر نمایاں کرتی ہے ۔اوپو نے اپنی تخلیقاتی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے شاندار F9کو پہلےdual rear کیمرہ سے لیس کیا ہے جو کہ فیلڈ افیکٹ کی بہترین گہرائی فراہم کرے گا ۔F9میں موجود پورٹریٹ ٹیکنالوجی اور dual rear کیمرہ کی صلاحیتیں اوپو کی F11سیریز کو F سیریز سے زیادہ بلند سطح پر لاتی ہیں اور اسی اپ گریڈنگ نے موبائل فونز اور اوپو کو ’’سیلفی ایکسپرٹ‘‘سے
’’شاندار پورٹریٹ‘‘بنادیا ہے ۔

48MPالٹرا کلیئر امیج+نائٹ فوٹو گرافی کیلئے الٹرا کلیئر نائٹ موڈ:
اوپو کی طاقتور کیمرہ ٹیکنالوجی سے مزین F11اور F11 Pro دونوں Fسیریز کے سب سے جدید کیمرہ سسٹم سے لیس ہیں،جہاں ان کے rearکیمرہ کو بتدریج اپ گریڈ کیا گیا ہے ،F11 اور F11 Pro الٹرا ہائی اسٹینڈرڈ 48MP+5MP dual camera سسٹم کی خصوصیات سے لیس ہیں ،F1.79 اپرچر ،بال بیئرنگ کلوزڈ لوپ VCM،6Pلینس اور 1/2.3-inch امیج سینسر زیادہ روشنی فراہم کرتے ہیں،زیادہ تیز روشنی کے ماحول میںF11کی Tetracellٹیکنالوجی چار ملحقہ پکسلزکو یکجا اور تجزیہ کرکے سنگل پکسل سائز کے مساوی بنانے کے ساتھ فوٹو سینک پکسل ،شوٹنگ برائٹر اور low-noise night portraitsکے سائز کو دوگنا کرتا ہے ۔

F11اور F11 Pro الٹر کلیئر نائٹ موڈ اور کلر میپنگ سے بھی مزین ہیں،اوپو کا
system-level optimization solution خاص طور پر اسمارٹ فون فوٹو گرافی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ سسٹم خود کار طریقے سے شوٹنگ سین کی نشاندہی کرتا ہے اور اسے targeted optimization solutionسے میچ کرتا ہے ،الٹرا نائٹ موڈ میں یہ پورٹریٹ اور پس منظر میں فرق کو واضح کرتا ہے ،چہروں کو فوکس کرتا ہے اور جلد کی رنگت کو تمام تر اثرات کے ساتھ نائٹ پورٹریٹ میں ایڈجسٹ کرتا ہے ۔یہ مجموعی طور پر شور کو بھی کم کرتا ہے ،ڈائنامک رینج کو بہتر بناتا ہے اور رات میں لی گئی تصاویر کو شفاف اور بہتر بنانے کیلئے روشنی کو بہتر کرتا ہے ۔

ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے بے مثال اشتراک سے مزین اوپو F11اور F11 Pro ایک غیر معمولی rear camera کی صلاحیت پیش کرتے ہیں جس سے نوجوان صارفین نہ صرف دنیا کو کیمرہ میں بند کرسکتے ہیں بلکہ اپنی زندگیوں کے یادگار اور خوش گوار لمحات کو بھی قید کرسکتے ہیں۔


منفرد قدرتی حسن کیلئے ایک پینو رامک اسکرین اور قدرتی گریڈینٹ ڈیزائن:
Da Vinci نے ایک بار کہا تھا کہ ’’سادگی حسن کی بہترین شکل ہے،یہ الفاظ F11 Proکی خاصیت بیان کرنے کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں جو کہ ایک بہترین ڈیزائن پر مشتمل اسمارٹ فون ہے ۔اس کی پینو رامک اسکرین ایسے ڈیزائن کی گئی ہے جو کہ اس کے فرنٹ کیمرہ کو ڈھانپ کر اسے notchlessبناتی ہے اور اسے ایک شاندار فل اسکرین بناتی ہے ،رو یتی موبائل فونز کے مقابلے میں اس کی اسکرین 6.53انچ ہے جبکہ باڈی ٹو باڈی ریشو 90.9فیصد ہے جو کہ زیادہ بڑے امیجز اور ویوژل کی فراہمی کیلئے آئیڈیل ہے اور گیمنگ و تفریحی اعتبار سے بہترین تجربے سے ہمکنار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جبکہ F9گریڈینٹ ڈیزائن رجحان پر مشتمل ہے ،یہ ایک نئے ڈیزائن کے تحت بنایا گیا ہے جو کہ قدرتی خوبصورتی کو گریڈینٹ کی streamlined sleekness سے مربوط کرتا ہے ،اوپو نے اسے قدرتی روشنی کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر قدرتی تخلیق کے جمالیاتی تصور کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے جو کہ اس کے رنگوں میں بھی دکھائی دیتا ہے اور یہ سب پراسیس اور میٹیریلز کی بدولت حاصل کیا گیا ہے ۔Nano Printingکی تخلیق کے ذریعے اوپو F11کی باڈی پر profound inky black بنانے میں کامیاب ہوا ،اس کے ساتھ ساتھ اس میں لال اور نیلے رنگ کے اسکرینوں میں مرکب شامل ہیں،اوپو نے اس اسمارٹ فون میں منفرد اور دلکش aurora greenبھی پیش کیا ہے جس پرblue-green gradientکے ساتھs-shaped لائنز چلتی ہیں۔مختلف لائٹس اور شیڈوز کے ساتھ دو رنگوں کو ایک رنگ میں ضم کیا گیا ہے جو کہ انرجی کی ایک مختلف قسم کی ابتداء ہے۔

اووپو کا ہمیشہ سے یہ اعتقاد رہا ہے کہ موبائل فونز محض رابطے کا ذریعہ نہیں ہیں بلکہ آرٹ کا ایک نمونہ بھی ہیں۔F1سیریز کی یہ پینو رامک اسکرین ہمارے اس اعتقاد کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور natural creationکی ڈیزائن فلاسفی کی عکاسی کرتی ہیں۔

ان تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ اووپو کی F11سیریز مجموعی طور پراستعمال کنندگان کے تجربے کو بہتر بناتی ہے اور اسمارٹ فونز کو درپیش عمومی مسائل کو حل کرتی ہے جس میں موبائل فون کا گرم ہونا ،بیٹری لائف ،lagاور دیگر شامل ہیں۔سو انتظار کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

Total Views: 1171

Reviews & Comments