ایپل نے آئی فون 11 متعارف کروا دیا، کیا نیا ہے اور کیا مختلف؟ ویڈیو

الیکٹرانک کی معروف اور سمارٹ فونز کی بانی ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے سے ایپل کو سمارٹ فون کی اپنی حریف کمپنیوں کی جانب سے شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے اس کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

img


آئی فون 11 اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن اس میں کئی نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ جاندار تصویر اتاری جا سکے۔ تاہم یہ فیچر اب کچھ زیادہ نیا نہیں رہا کیونکہ سام سنگ اور چین کی کمپنی ہواوے ان دنوں تین کیمروں والے سمارٹ فون فروخت کر رہی ہیں۔

img


تاہم ایک اہم چیز آئی فون 11 کی قیمت ہے جو پچھلے ماڈل آئی فون 10 سے کم رکھی گئی ہے۔ نیا سمارٹ فون 699 ڈالر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایپل کو توقع ہے کہ دیگر سمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے اور وہ ماضی کی طرح دوسروں پر سبقت حاصل کر سکتا ہے۔

نئے فون کے ساتھ ایپل ایک سال کے لیے اپنی نئی ویڈیو سروس ٹی وی پلس مفت فراہم کر رہا ہے جسے ایک سال ختم ہونے کے بعد محض 5 ڈالر ماہانہ پر جاری رکھا جا سکتا ہے۔ یہ قیمت دیگر ویڈیو سٹریمنگ کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

img


آئی فون 11 میں نیا طاقت مائیکروپراسیسر A13 نصب کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری آئی فون 10 کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ چلتی ہے۔

آئی فون 11 تین ماڈلز یعنی آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس میں پانچ خوبصورت رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ فون 64 ، 128 اور 256 جی بی کی سٹوریج کے دستیاب ہیں۔ تاہم اضافی سٹوریج کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنا ہو گی۔

Exp. Price in Pakistan*Price in USDModel
Rs. 149,999699 $ Apple iPhone 11
Rs. 194,999999 $ Apple iPhone 11 Pro
Rs. 214,9991099 $ Apple iPhone 11 Pro Max
* Price after Adding Tax
img


آئی فون 11 کے تینوں ماڈلز کی سکرین کے سائز 5.8 انچ، 6.1 انچ اور 6.5 انچ ہیں۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے انتہائی جاندار تصویر اور ویڈیو کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نیا کیمرہ اندھیرے اور کم روشنی میں بھی انتہائی صاف تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے میں4K ویڈیو بنانے اور اس کی ایڈیٹنگ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جب کہ وہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔


Partner Content: VOA
Total Views: 13636

Reviews & Comments