ایسی 5 منفرد ایپس جن کے استعمال کے بعد آپ واٹس ایپ بھول جائیں گے

اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور میں فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ دنیا بھر کی مشہور ترین میسنجر ایپ ہے اور ہر روز ہونے والی اپ ڈیٹس کے سبب اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں نظر آرہا ہے مگر آئے دن اس پر ہونے والے اسپائی وئیر حملوں کے سبب یوزر کی راز داری محفوظ نہیں ہے جو اس کے استعمال کرنے والوں کے لیے ایک تشویش ناک امر ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دور میں واٹس ایپ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کمپنی اس میں اشتہارات کے سلسلے کا آغاز بھی کرنے جا رہی ہے اس وجہ سے لوگ اب ایسی متبادل ایپلی کیشن کی تلاش میں ہیں جو واٹس ایپ کی جگہ لے سکیں ایسی ہی کچھ ایپلی کیشنز کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائيں گے-

1: تھریما THREEMA
اگر آپ اپنی چیٹ کی راز داری کے خواہشمند ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے بہترین ہے یہ ایپ بیک اپ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اور اس میں گمنام رہ کر بھی چیٹ کرنے کی سہولت موجود ہے جس میں آپ اپنا فون نمبر پوشیدہ رکھ سکتے ہیں مگر اب تک اس میں کال اور ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں ہے -

img


2:سگنل پرائيویٹ میسنجر SIGNAL PRIVATE MESSENGER
اوپن سورس سسٹم کے تحت کمپنی سگنل کے نام سے اپنی میسنجر ایپ پیش کر رہی ہے جس میں پیغامات کے ساتھ ساتھ کال اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر کی جانے والی چیٹ کے اسکرین شاٹ نہیں لیے جا سکتے ہیں جو کہ راز داری برتنے والوں کے لیے ایک محفوظ فیچر ہے-

img


3: ٹیلی گرام TELEGRAM
واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین متبادل ایپ ثابت ہو سکتی ہے اس میں ساری چیٹ محفوظ رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں پانچ ہزار تک ممبران کا گروپ بنایا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے 5۔1 جی بی تک کی فائل بھی ٹرانسفر کرتی ہے اس کا یہ فیچر اس کو واٹس ایپ سے بہتر ثابت کرتا ہے ۔مگر اس کے ذریعے کال نہیں کی جاسکتی ہے مگر اس ایپ میں گیمز بھی موجود ہیں جن کو کھیلا جا سکتا ہے-

img


4: وائبر VIBER
اس ایپ میں واٹس ایپ والے سارے فیچر موجود ہیں مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے ان لوگوں کے ساتھ بھی کال کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے جن کے پاس وائبر کی سہولت موجود نہیں ہوتی ہے یہ کال دیگر بین الاقوامی کالز کے مقابلے میں کافی سستی ہوتی ہے ۔یہ عام طور پر بین الاقوامی کالز کرنے والوں کے لیے ایک بہترین میسنجر ہے-

img


5: آئی ایم او IMO
یہ بھی واٹس ایپ کی طرح میسنجر ایپلی کیشن ہے اس کے ذریعے میسج اور کال کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹوریز بھی شئیر کی جا سکتی ہیں عرب امارات میں جہاں واٹس ایپ کے ذریعے کال کرنے کی اجازت نہیں وہاں کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے-

img
Total Views: 3253

Reviews & Comments