موبائل فون میں پانی چلا جائے تو کیا کریں؟

اسمارٹ فون جو کہ آج کے دور میں ہر انسان کی ضرورت بن چکے ہیں اور لوگ اس سے ایک لمحے کے لیے بھی دور ہونا گوارہ نہیں کرتے ہیں ان حالات میں بعض اوقات کسی نہ کسی کوتاہی کے سبب یہ فون پانی میں گر جاتے ہیں یا ان میں پانی چلا جاتا ہے -

ایسی صورتحال میں انسان کے اوسان خطا ہونا لازمی امر ہے اور وہ جلد بازی یا غلطی میں کچھ ایسے عمل کر گزرتا ہے جس کے سبب وہ اپنے اسمارٹ فون کو ہمیشہ کے لیے اپنے ہاتھوں کھو بیٹھتا ہے آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ٹوٹکوں کے بارے میں بتائيں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے اسمارٹ فون میں جانے والی پانی کو نہ صرف خشک کر سکتے ہیں بلکہ اس کو دوبارہ سے کارآمد بھی بنا سکتے ہیں-

img


1: پاور آف کر دیں
اگر غلطی سے فون پانی میں گر جائے تو سب سے پہلے اسے پاور آف کر دینا چاہیے تاکہ اندر جانے والا پانی اس کے اندرونی سرکٹ کو نقصان نہ پہنچا سکے-

2: سم اور میموری کارڈ نکال دیں
سم اور میموری کارڈ کو فون میں سے نکال لیں تاکہ ان کے اندر پانی نہ جا سکے اور ان کی جیکٹس بھی محفوظ رہیں-

3: دھوپ میں رکھ دیں
پانی کو سکھانے کے لیے دھوپ بہترین ثات ہو سکتی ہے مگر عام طور پر ہمارے ملک میں دھوپ کی تمازت اور شدت بہت زیادہ ہو سکتی ہے جس کے سبب فون کے سرکٹ بورڈ کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو فون کو شدید دھوپ میں رکھنے سے اجتناب برتیں-

img


4: ہیر ڈرائير کا استعمال کریں
ہیر ڈرائیر کے ذریعے بھی فون میں سے پانی سکھایا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بہت دیر تک کسی ایک حصے کو حرارت نہ مہیا کی جائے-

5۔ چاولوں میں رکھ دیں
چاولوں کو شمار ایسے اجزا میں ہوتا ہے جو کہ اپنے ساتھ لگنے والی چیز کی نمی خود میں جذب کر لیتے ہیں اس لیے پانی میں گرنے والے فون کو کچے چاولوں میں چند گھنٹے رکھنے سے اس میں جانے والی نمی خشک ہو جاتی ہے-

img


6: ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں
ٹشو پیپر بھی ایسے کاغذ سے بنا ہوتا ہپے جو کہ اپنے اندر پانی کو تیزی سے جذب کرتا ہے اس لیے فون کو ٹشو پیپر میں لپیٹنے سے بھی اس کے اندر کا پانی خشک ہو جاتا ہے-

ان تمام باتوں کے باوجود فون کو فوری طور پر صحیح کروانے کے لیے سروس سینٹر لے جانا ضروری ہوتا ہے اور ان کو یہ بتا دینا چاہیے کہ فون کس طرح خراب ہوا ہے-

Total Views: 5629

Reviews & Comments