صارفین کی سیکورٹی کے لیے واٹس ایپ کے نئے اور جدید فیچر

واٹس ایپ اس وقت پیغامات کی ترسیل اور رابطے کا مشہور ترین ذریعہ ہے اور اس کے صارفین کی تعداد کا شمار بھی ممکن نہیں ہے ۔ اتنی بڑی تعداد کے صارفین کو مطمئين کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اسی وجہ سے آئے دن اس کی نت نئی اپ ڈیٹ سامنے آتی رہتی ہیں حالیہ دنوں میں میں اس کے دو نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ اس کے صارفین کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہیں-

مرضی کے بغیر کسی چیٹ گروپ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا
واٹس ایپ اپنے صارفین کو گروپ چیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے اور یہ ایک اچھا فیچر ہے جس کے ذریعے بہت سارے افراد تک اپنی بات پہنچائی جا سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ گروپ چیٹ کا حصہ بن کر سوشل بھی ہوا جا سکتا ہے-

img


مگر واٹس ایپ کا یہ فیچر اس وقت ایک سزا سے کم نہیں لگتا جب مختلف گروپ آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف ایڈ کر دیتے ہیں اور ان گروپس میں کی جانے والی چیٹ سے مستقل طور پر آپ کا فون اس وقت تک بجتا رہتا ہے جب تک آپ اس گروپ کو ایگزٹ نہیں کر دیتے ہیں اور یہ کہانی ہر نئے دن کے ساتھ دہرائی جاتی ہے-

مرضی کے خلاف گروپ میں شمولیت کی روک تھام
مگر اب واٹس ایپ والوں نے اپنے صارفین کو اس مشکل سے نجات دلوانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے اب ہر کوئی آپ کو کسی گروپ میں ایڈ نہیں کر سکے گا -

اس فیچر کو پرائيوسی سیٹنگ میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے سیٹنگ میں کسی بھی گروپ کو جوائن کرنےکے لیے تین آپشن دیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک ، صرف کانٹیکٹ یا کانٹیکٹ کے علاوہ کے آپشن موجود ہیں -

کانٹیکٹ کے سوا کا آپشن منتخب کرنے کی صورت میں آپ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ آپ مخصوص نمبروں کو بلیک لسٹ کر سکیں گے اور کوئی بھی فرد جو آپ کو کسی گروپ میں شامل کرنا چاہے گا اس بات کا پابند ہوگا کہ آپ کو گروپ میں شامل کرنے سے پہلے آپ کو میسج کر کے اس کی اجازت لے آپ کے پاس گروپ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین دن کی مہلت ہو گی-

img


بائيو میٹرک سیکیورٹی سپورٹ کا آغاز
فنگر پرنٹ سیکیورٹی والے اسمارٹ فون تو پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں اور اب تو آئی فون نے فیس سیکیورٹی والے فون بھی متعارف کروا دیا ہے مگر واٹس ایپ کا شمار ان اولین ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے جنہوں نے ایپلی کیشنز میں موجود پیغامات کی پرائیوسی اور سیکیورٹی کے لیے بائيو میٹرک سیکیورٹی سپورٹ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے-

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کی اپ ڈی گریڈیشن درکار ہے اس کے بعد اپنے فون میں واٹس ایپ آن کریں اور اس کی سیٹنگ کے فیچر میں جائيں اس کے بعد اکاؤنٹ کے آپشن کو کلک کریں اور پھر وہاں سے پرائیوسی کے آپشن کو کلک کریں وہاں سے یوز فنگر پرنٹ کے آپشن کو ان لاک کر دیں-

اب آپ کے واٹس ایپ کو آپ کے فنگر پرنٹ ویری فیکیشن کے بغیر کوئي بھی استعمال نہیں کر سکے گا -

Total Views: 1544

Reviews & Comments