32MP ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ سے مزین InfinixS5 اسمارٹ فون اب پاکستانی موبائل مارکیٹ میں دستیاب

پاکستان کے صف اول کے برانڈ Infinix کی جانب سے اپنے S Series میں ایک اور شاندا ر اسمارٹ فون S5 کا اضافہ ہوا۔جو کہ اب باظابطہ طور پر پاکستان میں دستیاب ہے۔

Infinix کا یہ جدیدفون 32MP کاان ڈسپلے سیلفی کیمرہ، 6.6 انچ کی بڑیPunch-Hole HD+ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ نہایت عمدہ اور جدید Crystal Feather پیٹرن ڈیزائن سے لیس ہے۔Infinix کی جانب سے مشہور اداکارہ ثناہ جاوید کے اشتراک سے S5 کو پاکستان میں لانچ کیاگیا ہے۔ S5 تین جدید اقسام میں صارفین کے لئے متعارف کرایا گیاہے۔ جس میں ,S5 4GB RAM+64GB ROM اور ROM GB RAM+128G S5 6اور S5 Lite شامل ہیں۔موبائل فون آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk اور ریٹیل مارکیٹ دونوں میں دستیاب ہے۔ وہ صارفین جو Daraz.pk سے Infinix S5 آرڈر کریں گے وہ S5 کی خریداری پر مفتINFINIX XBAND بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

img


اس فون کا سب سے اہم اور منفرد فیچر اس کا32MP کا ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ ہے۔جو ایچ ڈی آڑر اور بلیک لٹ کے بہترین امتزاج کے ساتھ مدھم روشنی میں بھی شاندار پکچر کوالٹی فراہم کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔S5 میں موجود اے آئی ٹیکنالوجی سے نہ صرف تصویر میں موجود اشیا ء بلکہ بیک گراؤنڈبھی پہلے سے صاف د کھائی دیگا۔

6.6 انچ کے بڑے HD+ ڈسپلے سے اب صارفین بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ32MP کا ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔PUNCH-HOLE ٹیکنالو جی سے اب اسکرین ریشو 90.5% تک بڑھ گئی ہے ۔ جو کہ حیرت انگیز اسکرین وئیو کے لئے انتہائی موئثر ہے۔ اب صارفین بیک وقت کئی ایپس پر ملٹی ٹاسکنگ کے لئے بھی 6.6 انچ کے بڑے HD+ ڈسپلے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔اب کہیں بھی ،کسی بھی وقت صارفین بنا کسی پریشانی کے بڑی اسکرین پرشاندار اسکرین کوالٹی کی مدد سے اپنی پسندیدہ فلمز اور ڈارامے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی جانے والے طالب علم 6.6 انچ کے بڑے HD+ ڈسپلے پر بنا کسی رکاوٹ کے پڑھائی بھی کر سکتے ہیں۔گیمنگ کے شوقین صارفین بڑے ڈسپلے کے ساتھ ہائی کوالٹی وئیو کے ساتھ طویل گیمنگ سیشن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ S5 کے بیک پینل پر16MP AI Quad Rear کیمرہ بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اس فون میں موجود وا ئیڈ لینز اورمیکرو لینز سے ہر اس چیز کو کیپچر کر سکتے ہیں جو انسانی آنکھ سے دیکھی جا سکتی ہے۔صارفین ہر طرح کے منظر کی تصویر کشی کے لئے Infinix S5 میں موجود اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویر میں موجود ہر چیز کی نشاندئی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی اب تصویروں کے رنگ اور کلر کو بھی ماحول کے مطابق آراستہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

img



یہ موبائل تین دلکش رنگ بلیک، وائلٹ اور نیلے میں دستیاب ہے ۔ صارفین S5 4GB RAM+64GB ROM 23,999/-کی قیمت جبکہ ROM 27,999/- S5 6GB RAM +128GBکی قیمت میں آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk اور ریٹیل مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں۔

Total Views: 1389

Reviews & Comments