Salam Planet ایک منفرد ایپ جو وقت کی ضرورت بھی

img


دور جدید میں انسانی زندگی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے بغیر نامکمل ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمزسے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ دنیا کے کئی جدید ممالک اور اقوام نے دنیا سے اپنے رابطے کو استوار کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہوا ہے۔لیکن صد افسوس کے ان پلیٹ فارمز پر مسلمانو ں کو نہ تومکمل نمائندگی دی جاتی ہے نہ ہی ان کے زندگی سے جڑے معاملات پر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

ڈنمارک سے ایک لائف سٹائل ایپ Salam Planet کا آغاز کیا گیا جو دنیا کے تمام لوگوں ,اور بالخصوص مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔یہ ایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم ہے جو دنیا میں مسلمان آرگنائزر اور مسلمان اوڈئینس کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار باخوبی انجام دے رہا ہے۔یہ ایپ مارکیٹ پلیٹ فارم ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لائف سٹائل سے متعلق بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

Salam Planet کے سی ای او عمیر خان کا کہنا ہے کہ بطور آرگنائزر ان کو ہمیشہ ایک ایسے پلیٹ فارم کی کمی کا احساس ہوا ہے جو ان کو مسلمان آڈئینس سے جوڑے ، اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک اسے ایپ کا آغاز کیا جہاں مسلمان کمیونٹی اکھٹی ہو سکے اورایک مارکیٹ پلیٹ فارم کی صورت میں پوری دینا سے لوگ اور بالخصوص مسلمان آپس میں روزمرہ زندگی میں درپیش معاملا ت میں دوسروں کے ریوئیوز اور مشوروں سے مستفید ہو سکے۔

img


یہ ایپ ایک آرگنائزر کو بیک وقت 1.8 بلین تک کی آڈئینس سے رابطے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے e- tickets بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایونٹ منعقد کرانے سے لے کر، ٹکٹ بنانے اور سیل کرنے تک کے تمام مرحلے اب ایک ہی ایپ کے زریعے پورے ہوسکتے ہیں۔ Salam Planet کے یوزرز نہ صرف اسلامی ایونٹس سے متعلق معلامات حاصل کر سکتے ہیں، بلکہ Salam Tickets کی صورت میں مختلف ڈسکاؤنٹس اور ڈیلز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا میں کسی بھی کونے سے اب نماز کے اوقات کا پتہ چلانا ہو یا قبلہ کی سمت معلوم کرنی ہو،یہ ایپ ہمہ وقت دونوں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، رمضان کیلنڈر سے لے کر "ای۔قرآن" تک کی سہولت سے اب یوزرز مستفید ہو سکتے ہیں۔ تسبیح کاؤنٹر کی ضرورت ہو یا کسی جگہ مسجد تلاش کرنی ہو، Salam Planet یہ تمام سہولیات سے مزین ہے۔

Salam Planet اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور ڈائنگ میں بھی اپنے یوزرز کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس ایپ کے زریعے حلا ل ریسٹورنٹ کو بھی لوکیٹ کیا جاسکتا ہے ، ساتھ ہی Salam Dining کے زریعے ڈسکاؤنٹس اور ڈیلز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تفریح کے میعار کو موئثر بنانے اور مسلمانوں کے طرز زندگی سے استوار کرنے کے لئے Salam Play کو سہولت بھی موجود ہے ، جس سے اب یوزرز اپنی پسند کے تفریحی پروگرامز اور ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب نوکری کی تلاش میںSalam Planet اپنے یوزرز کے لئے بہتر معلومات اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Total Views: 1953

Reviews & Comments