صارفین ہوجائیں تیار کیونکہ سام سنگ لایا ہے آپ کے لیے زبردست فیچرز کے ساتھ 4 نئے موبائل فونز، پاکستان میں اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

img


اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گزشتہ روز اپنے صارفین کے لیے 4 نئے فونز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔

سام سنگ نے اپنے چار فون کے ساتھ اپنے جدید ائیر بڈز بھی لانچ کیے ہیں۔ لانچ کرائے جانے والے تین فون ایس 20 سیریز کے ہیں جبکہ ایک فون سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ ہے۔

آئیے جانتے ہیں اِس بار سام سنگ نے اپنے صارفین کے لیے کون سی جدید خصوصیات کے ساتھ نئے اسمارٹ فونز مارکیٹ میں متعارف کروائے ہیں۔

Samsung Galaxy S20
سام سانگ کے نئے اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے جبکہ سی پی یو اوکٹا کور شامل کیا گیا ہے۔

میموری
گلیکسی ایس 20 کی انٹرنل میموری 128 جی بی جبکہ ریم 12 اور 8 جی بی ہے۔ 8 جی بی ریم فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ فون میں 12 جی بی ریم بھی موجود ہے جو کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گی۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
اسمارٹ فون کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنایا گیا ہے جبکہ اسکرین کا سائز 6.2 انچ ہے۔ اس سیریز کے تمام فون کی طرح گلیکسی ایس 20 کا اگلا اور پچھلا حصہ گوریلا گلاس پر مشتمل ہے۔

کیمرہ
کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو فون میں تین کیمرے دیے گئے ہیں مین کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ 64 میگا پکسل پر مشتمل ہے جبکہ وائڈ اور الٹرا وائڈ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں۔ گلیکسی ایس 20 کے کیمرے میں آپٹیکل زوم اور ڈیجیٹل زوم کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

بیٹری
گلیکسی ایس 20 میں نہ ہٹنے والی 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ ایک طاقتور بیٹری ہے جبکہ یہ بیٹری مکمل چارج ہونے میں 74 منٹ کا وقت لیتی ہے۔

قیمت
یہ موبائل 164,999 روپے میں فروخت کیا جائے گا-

img


Samsung Galaxy S20+
سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی طرح سیریز کے اس فون میں بھی چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے۔

میموری
سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس کی بھی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 12 جی بی ہے۔ اس فون کی میموری بھی دو طرح کی ہے۔ ایک وہ جو فائیو جی کو سپورٹ کرے گی جبکہ دوسری بغیر فائیو جی کی سہولت کے ہو گی۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
فون کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے جو گلیکسی ایس 20 سے تھوڑا سے بڑا ہے۔ اِس پر آپ آرام سے اینیمیشن وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔

کیمرہ
اس فون کے کیمرہ کی خصوصیات بالکل گلیکسی ایس 20 والی ہی ہیں یعنی اس میں بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں جس میں وائڈ اور الٹرا وائڈ کیمرے 12، 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ مین کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ 64 میگا پکسل پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک چھوٹی سی تبدیلی یہ ہے کہ فون میں ٹائم آف فلائٹ (ٹی او ایف) سینسر موجود ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اگر بہت دور سے تصویر لے رہے ہیں تو ایسا محسوس نہیں ہوگا کہ لی جانے والی تصویر میں فاصلہ بہت دور کا ہے۔

بیٹری
گلیکسی ایس 20 کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ کی ہے جو کہ ایک اچھی اور طاقتور بیٹری ہے۔

قیمت
سام سنگ کے اس اسمارٹ فون کی قیمت 184,999 روپے ہے-

Samsung Galaxy S20 Ultra
اس فون کی بس ایک قسم ہی مارکیٹ میں لانچ کروائی گئی ہے جو کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو ہی سپورٹ کرے گی۔ اس کے علاوہ گلیکسی ایس 20 الٹرا میں بھی چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے تاہم فون کا سافٹ وئیر بالکل گلیکسی ایس 20 اور گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح ہی ہے۔

میموری
سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا کی انٹرنل میموری 512 جی بی ہے جبکہ ریم 16 جی بی ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
فون کی اسکرین کا سائز 6.9 انچ ہے جو کہ کافی بڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنایا گیا ہے جِس کا اگلا اور پچھلا حصہ گوریلا گلاس پر مشتمل ہے۔

کیمرہ
فون کا کیمرہ 4 سینسر پر مشتمل ہے۔ فون کا مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ فون کا دوسرا کیمرہ ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ 48 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا تیسرا کیمرہ الٹرا وائڈ لینس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا کا سیلفی کیمرہ ایک سینسر کے ساتھ 40 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹری
فون کی بیٹری بہت زیادہ طاقتور ہے جس کی پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔

قیمت
سام سنگ کے اس موبائل فون قیمت 219,999 پاکستانی روپے ہے-

Samsung Galaxy Z Flip
سام سانگ کے اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 855 نصب کی گئی ہے جبکہ فون کا سی پی یو اوکٹا کور ہے۔

img


میموری
فون کی انٹرنل میموری 256 جی بی ہے جبکہ فون کی ریم 8 جی بی ہے۔ سام سنگ گلیکسی کے اس فون میں 2 جی، 3 جی اور 3 جی کی سہولت بھی موجود ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے جس کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔

کیمرہ
یہ فون مجموعی طور پر تین کیمروں پر مشتمل ہے۔ دو کیمرے بیک پر جبکہ ایک سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کے بیک پر دونوں کیمرے 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ ایک پرائمری اور دوسرا سیکنڈری سینسر کے ساتھ موجود ہے۔ گلیکسی زیڈ فلپ کا سیلفی کیمرہ ایک سینسر کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹری
فون کی بیٹری پاور 3300 ایم اے ایچ ہے جو کہ ایک اسمارٹ فون کے لحاظ سے اچھی بیٹری ہے۔

Galaxy Buds+
اِس کے علاوہ سام سنگ نے گزشتہ روز گلیکسی بڈز کے نام سے اپنے ائیر پاڈز بھی لانچ کروائے جو کہ 14 فروری سے خریدے جاسکیں گے۔ یہ بنا تار والی ہینڈ فری دِکھنے میں کافی خوبصورت ہے جبکہ اس کی خصوصیات دیگر ائیر پوڈ سے کافی منفرد ہیں۔

img


اِس کی ساؤنڈ کوالٹی کافی اچھی ہے جبکہ پہلے ان ائیر پاڈز میں 2 مائیکروفون نصب تھے جبکہ اب ان میں مائیکروفون کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے یہ ائیر پاڈز مکمل چارجنگ کے بعد 11 سے 12 گھنٹے تک آرام سے چل سکتے ہیں۔ اس میں ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اگر چارجنگ کے لیے آپ کے پاس تار نہیں ہے تو آپ اسے کِسی بھی سام سنگ گلیکسی کے اسمارٹ فون سے کنیکٹ کر کے پاور شئیر کے فیچر سے بھی چارج کر سکتے ہیں جو کہ کمپنی نے گزشتہ سال لانچ کروایا تھا۔

Total Views: 10401

Reviews & Comments