پاکستان میں 50 ملین موبائل فونز بند کر دیئے گئے، صارفین پریشان

img


تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی کارروائی کے بعد جنوری سے اب تک 50 ملین موبائل فون بند کئے جا چکے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق نومبر2019 تک 165.4 ملین لوگ اس وقت موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ وہ موبائل فون جو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی کے مطابق رجسٹرڈ ہیں انہیں چلنے دیا گیا جبکہ وہ تمام موبائل فون جنہیں غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا تھا، 15 جنوری کو ان تمام موبائل فونز کو بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم ایف بی آر کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ٹیکس کلیکشن سے حکومت نے 11 بلین روپے کی رقم اکٹھی کی ہے۔

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ جن موبائل فونز کو بند کیا ہے وہ غیر قانونی طریقوں سے پاکستان لائے گئے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کو سیکیورٹی خطرات کے علاوہ مالی نقصان بھی ہورہا تھا۔

Total Views: 562

Reviews & Comments