موٹورولا متعارف کروانے جا رہا ہے موٹو جی 8 سیریز کے تین نئے فون، جانئیے کمال کے فیچرز

img


رواں ماہ موٹرولا اپنے صارفین کے لیے لا رہا ہے کچھ نئے موبائل فونز جو بہترین خصوصیات اور فیچرز کے مالک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فروری کی 23 تاریخ کو موٹرولا کمپنی کی جانب سے موٹو جی 8 سیریز کے تین موبائل فونز لانچ کروائے جائیں گے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر 'ایون بلاس' جو کہ موبائل فون کے بارے میں مختلف خبریں لیک کرتے رہتے ہیں انہوں نے حال ہی میں موٹو جی 8 کے تین فونز کے بارے میں بتایا ہے۔

اِس سیریز کے تینوں فونز میں واضح فرق کرنا تو مشکل ہے کیونکہ یہ فونز ایک ہی وقت میں لانچ ہوں گے جس کی وجہ سے ان کی زیادہ تر خصوصیات بھی ایک جیسی ہونے کے کافی امکانات ہیں۔

اس سیریز کے ایک فون کو بلاس نیا نام دے رہے ہیں۔ پہلے مذکورہ فون کو مارکیٹ میں 'موٹو جی اسٹائلش' کے نام سے متعارف کروایا جانا تھا جبکہ اب اِسے 'جی 8 اسٹائلس' کا نام دیا جا رہا ہے۔

فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو تینوں موبائل فونز میں بڑی اسکرین کے ساتھ پنچ ہول سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ پنچ ہول سیلفی کیمرے کی یہ خاصیت ہے کہ اس سے کھینچی جانے والی تصویر کی کوالٹی بے حد اچھی ہوتی ہے اس کے علاوہ تصویر واضح اور بڑی دِکھتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں آج کل موبائل فونز میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل فیچر کی۔ جی ہاں! ہم بات کرنے والے ہیں موبائل کے کیمرہ کی۔ گردش کرتی افواہوں کے مطابق جی 8 اور جی 8 اسٹائلس میں 3 کیمرے ہیں جبکہ جی 8 پاور میں 4 کیمرے ہونا متوقع ہیں۔ جی 8 کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہو گا جبکہ جی 8 پاور کا سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل ہو گا۔ جی 8 اسٹائلس میں ٹوٹل 4 کیمرے نصب ہوں گے۔ ایک بیک کیمرہ 48 میگا پکسل، ایک 16 میگا پکسل الٹرا وائڈ لینس کے ساتھ جبکہ ایک 2 میگا پکسل کا میکرو شوٹر کیمرہ ہو گا جس سے ہر چھوٹی سی چھوٹی چیز با آسانے کیمرے کی آنکھ میں اتر سکے گی۔

img


آنے والے تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سنسر کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس بات کی بھی توقع ہے کہ جی 8 کا ایچ ڈی ایل سی ڈی ڈسپلے 39۔6 انچ کا ہوگا۔

بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو موٹو جی 8 کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہو گی جبکہ جی 8 پاور کی بیٹری زیادہ طاقتور ہو گی جو 5000 ایم اے ایچ پر مشتمل ہو گی۔ جی 8 اسٹائلس کی بیٹری پاور بھی 4000 ایم اے ایچ ہونے کا امکان ہے۔ تینوں فونز میں چِپ سیٹ سنیپ ڈریگن 665 نصب کی گیا ہے۔

اس کے علاوہ فون کے تینوں ماڈلز میں 5۔3 ایم ایم کے ہیڈ فون جیک نصب کیے جائیں گے جبکہ تفصیلات کے مطابق موٹو جی 8 اسٹائلس تھوڑی بہتر خصوصیات کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کروائے جانے کا امکان ہے۔

Total Views: 2798

Reviews & Comments