واٹس ایپ کے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات پڑھنے کا انتہائی آسان طریقہ

img


جب کوئی صارف کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کوئی میسج ڈیلیٹ کرتا ہے تو چیٹ پر سامنے لکھا آتا ہے 'دس میسج واز ڈیلیٹڈ'، جس کے بعد ایسا نا ممکن ہے کہ کسی صارف کو یہ تجسس نہ ہو کہ آخر کون سا پیغام ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

مگر اس بات میں بھی حقیقت ہے کہ یہ ڈیلیٹڈ میسج ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتے بلکہ آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ کو موصول ہونے والا پیغام اگر ڈیلیٹ کر دیا جائے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کار بہت آسان ہے، سب سے پہلے واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کر لیں۔

انسٹالنگ کے بعد جب یہ ایپ لوڈ ہو گی تو صارف کو لاگ ان ہونا ہوگا اور پھر بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ڈیلیٹ پیغامات سمیت ری اسٹور ہو جائے گی۔

img


یعنی واٹس ایپ کا بیک اپ فیچر ان ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات کو ری اسٹور کر دیتا ہے اور وہ بھی صرف آپ کے لیے، جبکہ ڈیلیٹ کرنے والے فرد کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا۔

Total Views: 5164

Reviews & Comments