ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا کاروان، اسلام آباد میں اختتام پزیر

img


ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ چیلنج کراچی اور لاہور میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ، اسلام آباد پہنچ گیا ۔ ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا آخری مرحلہ اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی میں ہوا۔ جس میں مشہور باؤلر عمر گل نے شرکت کی۔ اور کرکٹ چیلنج میں سٹوڈنٹس کے ہمراہ خوب دلچسپی لی۔

ٹیکنو موبائل کے جنرل مینجر کریک ما کا کہنا ہے کہ، ٹیکنو موبائل کرکٹ چیلنج کو صارفین اور کرکٹ کے مداحوں کے جانب سے خوب سراہا گیا۔ اور ہم اپنے صارفین کے مثبت ردعمل سے بے حد خوش ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح کی آ گے بھی معیاری اور دلچسپ کیمپین متعارف کرانے کے لئے پر امید ہیں۔

img


پاکستان کے نامور باولنگ سٹاعمر گل جوکہ نوجوانوں میں بے حد مقبول بھی ہیں۔انہوں نے سٹوڈنٹس میں کرکٹ کے جذبے کو ابھارا۔اور سٹوڈنٹس نے عمر گل کے ہمراہ کئی دلچسپ گیمز بھی کھیلی۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے کرکٹ چیلنج اور دوسری دلچسپ گیمز میں حصہ لینے اور جیتنے والے طلبہ میں شاندار تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

img


کرکٹ سٹار عمر گل کی جانب سے سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت اور کرکٹ کے لئے بڑھتے جذبے کو خوب سراہا گیا۔ اور عمر گل نے ٹیکنو موبائل کی اس کاوش کو بھی داددی۔ اورخراج تحسین پیش کیا۔

Total Views: 1142

Reviews & Comments