کیا آپ بھی موبائل میں نظر آنے والے بےمقصد اشتہارات سے پریشان ہیں؟ تو جانیں اس کے دو بہترین حل

img


اگر آپ بھی اینڈرائیڈ صارف ہیں اور موبائل میں ہر وقفے وقفے کے بعد آنے والے اشتہارات سے پریشان رہتے ہیں تو پھر جان لیں کے اس مسئلے سے بچنے کے دو بہترین حل موجود ہیں۔

اشتہارات بلاک کرنے کا پہلا طریقہ کار انتہائی آسان ہے جس میں زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوگا۔ ایک ایسا آپشن جو آپ کے موبائل میں ہی چھپا ہے لیکن شاید آپ کو اس کا علم نہ ہو۔ سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کی سیٹنگز میں داخل ہوں گے جہاں اکاؤنٹس کا آپشن ہوگا۔

اکاؤنٹس کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں ADs کا آپشن دکھائی دے گا اس پر کلک کر کے آپ اپنے موبائل سے اشتہارات کو بلاک کر سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک ایپلیکیشن کی مدد سے بھی آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل میں فضول اور تنگ کرنے والے اشتہارات کو روک سکتے ہیں۔

اس کا طریقے کار کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے آپ گوگل پلے اسٹور کا رخ کریں گے جس کے بعد آپ اشتہارات بلاک کرنے کے لئے ایک خاص ایپلیکیشن سرچ کروائیں گے جس کا نام ایڈ بلاک پلس ہے۔

img


اس ایپلیکیشن کو آپ وائرس سے محفوظ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

ایڈ بلاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ اس ایپلیکیشن کو اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں انسٹال کر لیں گے۔

انسٹال کرنے کے بعد اس ایپ کو کھولیں جہاں پراکسی کا آپشن موجود ہوگا آپ اس کو آن کر لیں پھر اس کے بعد فلٹرنگ کے آپشن کو بھی کلک کر لیں گے جس کے بعد ایڈ بلاک کی ایپلیکیشن آپ کے موبائل میں ایکٹیو ہو جائے گی اور کوئی اشتہار دوبارہ موبائل اسکرین پر چلتا دکھائی نہیں دے گا۔

Total Views: 12018

Reviews & Comments