سال 2020 کے سام سنگ کے وہ موبائل فونز جو بہترین خصوصیات کے حامل ہیں، ان میں سے کون سا ماڈل آپ کو خریدنا چاہئیے؟ جانیے

حال ہی میں اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سانگ کی جانب سے متعدد فونز مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے۔ یہ فونز بہترین خصوصیات کے حامل ہیں۔ طاقتور پروسیسر کے ساتھ زبردست فیچرز والے یہ اینڈرائڈ فونز صارف کی ہر ضرورت پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

لیکن بعض اوقات بہترین اسمارٹ فون کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو سام سنگ کے ان موبائل کے بارے میں بتائیں گے جو اس سال کے بہترین فونز ہیں۔ اِس سے آپ کو اپنے لئے اچھے فون کے انتخاب میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Galaxy S20
یہ سال کا بہترین فون ہے۔ اس میں ہر وہ خاصیت موجود ہے جو صارف کو اپنے موبائل میں چاہیے ہوتی ہے۔ یہ فون 3 بیک کیمروں پر مشتمل ہے جس میں مختلف سینسر موجود ہیں جبکہ فون میں سیلفی کیمروں کی تعداد 2 ہے۔ اس فون کی اسکرین 6.2 انچ کی ہے جو کہ بہترین سائز ہے۔ اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔

img


Galaxy S20 Plus
سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس کا اسکرین سائز 7۔6 انچ ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فون میں چار بیک کیمرے موجود ہیں جبکہ مذکورہ فون 2 سیلفی کیمروں پر مشتمل ہے۔ فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ بیٹری کے حوالے سے بات کریں تو فون کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ ہے۔

img


Galaxy A01
سام سنگ کا یہ فون بھی سال کے بہترین فون میں سے ایک ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اس کے مقابلے میں فون کی قیمت انتہائی کم ہے۔ یہ فون 2 بیک کیمروں پر مشتمل ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کی اسکرین 7۔5 انچ ہے۔ اس اسمارٹ فون میں چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 439 نصب کی گئی ہے۔

img


Galaxy-Note-10-Lite
یہ فون بہترین اسکرین کے ساتھ دوسری بے شمار خصوصیات کا حامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 لائٹ کی اسکرین 7۔6 انچ ہے۔ دیگر فیچرز کی بات کریں تو اس موبائل میں 3 بیک کیمرے بہترین سینسر کے ساتھ موجود ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا پروسیسر کافی طاقتور ہے جبکہ فون کا ٹچ سسٹم بھی بہت اچھا ہے۔ اِس فون کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری پاور بہت اچھی ہے جو کہ 4500 ایم اے ایچ ہے۔

img


Galaxy S10 Lite
سال 2020 کے بہترین فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 10 لائٹ بھی شامل ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سے فیچرز ہیں جنہوں نے اس فون کو بہترین فون کی فہرست میں شامل کیا۔ فون کی اسکرین 6.7 انچ ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو اس موبائل فون میں 3 بیک کیمرے موجود ہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں چِپ سیٹ سنیپ ڈریگن 855 نصب ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ ہے۔

img


Galaxy A71
یہ فون بہترین فیچرز والا فون ہے۔ اس فون میں بھی بیک کیمروں کی تعداد 4 ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 50 کی اسکرین 6.7 انچ ہے۔ فون کی میموری 128 جی بی ہے۔ یہ فون بھی سال کے بہترین فونز میں شامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 71 کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ ہے۔

img


Galaxy A30s
سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس میں مجموعی کیمروں کی تعداد 4 ہے۔ 3 بیک کیمرے جبکہ ایک سیلفی کیمرہ۔ فون کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔ اگر اسکرین کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی اسکرین 6.4 انچ ہے جبکہ گلیکسی اے 30 ایس کی میموری 64 جی بی ہے۔

img


Galaxy A51
اس فون کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ فون کا بیک کیمروں کی تعداد چار ہے جو کہ 12،48 اور 5،5 میگا پکسل کے ہیں، جبکہ فون میں موجود سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل ہے۔ یہ فون بھی سال 2020 کے بہترین فونز کی فہرست میں شامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 51 کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے۔

img


Galaxy A80
سام سنگ گلیکسی کے اس فون کی قیمت تو کافی زیادہ ہے البتہ اس کے فیچرز بھی بہت زبردست ہیں۔ فون کی اسکرین کا سائز 7۔6 انچ ہے جبکہ اس اسمارٹ فون میں چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 730 نصب کی گئی ہے۔ کیمروں کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کے 3 بیک کیمرے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 80 کے سیلفی کیمروں کی تعداد 3 ہے جو کہ بہترین سنسر پر مشتمل ہیں۔ فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے۔ بیٹری کی بات کریں تو فون کی بیٹری پاور 3700 ایم اے ایچ ہے۔

img

Click here for More
 Latest Samsung Mobiles
Upcoming Samsung Mobiles
Total Views: 10538

Reviews & Comments